مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 104 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 104

104 اختلافات بائبل لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا (النساء : ۸۳) نوٹ :۔تناقضات و اختلافات بائبل کا مضمون در اصل تحریف بائبل کے مضمون کا ضروری جزو ہے کیونکہ الہامی کلام میں تناقضات کا وجود اس بات کو قطعی طور پر ثابت کر دیتا ہے کہ ان دو مختلف اور متناقض بیانات میں سے ایک ضرور ہی انسانی تحریف یا بعد کا الحاق ہے۔دونوں کلام خدا کے نہیں ہو سکتے۔پس پادری صاحبان کے لیے دو راستوں میں سے ایک راستہ کھلا ہے۔یا تو ہمارے پیش کردہ حوالوں میں تطابق ثابت کریں یا اس بات کا اقرار کریں کہ موجودہ بائبل محرف ومبدل ہے۔ا۔ا۔سلاطین ۱۵/۳۲ میں لکھا ہے کہ آسا اور شاہ اسرائیل بعشا کے درمیان ان کی تمام عمر لڑائی رہی۔اور ۲۔تواریخ ۱۵/۱۹ میں لکھا ہے کہ آسا کی سلطنت کے پنتیسویں برس پھر لڑائی نہ رہی۔۲۔۱۔سموئیل ۲۱/۱ میں لکھا ہے کہ داؤدا کیلا انیملک کا ہن کے پاس آیا مگر مرقس ۲/۲۶،۲۵ میں لکھا ہے کہ داؤد اپنے ساتھیوں سمیت ابیا تار کا ہن کے گھر گیا۔-۳ پیدائش ۲۴ تا ۴۶/۲۷ میں لکھا ہے کہ یعقوب اپنی صلب سے پیدا شدہ اولا دا ور اولاد کی بیویوں سمیت کل چھیاسٹھ مردوں کے ساتھ آیا مگر خروج ۱/۵ میں لکھا ہے کہ صرف یعقوب اپنے ضلمی بیٹوں کے ساتھ جن کی تعداد ۷۰ تھی آیا۔۔پیدائش ۲۲/۱۴ میں لکھا ہے کہ ابراہیم نے خدا کودیکھا اور اس جگہ کا نام یہوواہ بری رکھا۔مگر خروج ۲ ۶/۳ میں لکھا ہے۔خدا موسیٰ کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ میں نے ابراہیم واسحاق و یعقوب پر اپنا یہوواہ نام ظاہر نہیں کیا۔۵۔یرمیاہ ۴، ۳۴/۵ میں ہے کہ اے صدقیاہ ! تو تلوار سے نہیں مرے گا بلکہ آرام سے اور تجھ پر خوشبوئیاں سلگائی جائیں گی مگر یرمیاہ ۵۲/۱،۱۰ میں لکھا ہے کہ صدقیاہ کے سامنے اس کے بیٹوں کو مارا گیا پھر اس کی آنکھیں نکالی گئیں اور پیتل کی زنجیروں سے جکڑا گیا اور مرنے کے دن تک قید خانہ میں رہا۔۔۲ سلاطین ۲۴/۶ میں لکھا ہے۔یہو یقیم بادشاہ باپ دادوں میں شامل ہو کر سور ہا اور اس کی جگہ اس کا بیٹا بادشاہ ہوا مگر یرمیاہ ۳۶/۳۰ میں لکھا ہے کہ وہ بمع خاندان کے تباہ کیا جائے گا۔اس کی نسل سے کوئی تخت نشین نہ ہو گا اور اس کی لاش پھینکی جائے گی تا کہ گرمی اور سردی میں باہر رہے۔۶