مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 103
103 ۱۶۔( تازہ تحریف) ۱۹۳۱ء سے پہلے کی چھپی ہوئی تمام بائبلوں میں استثناء ۳۳/۲ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئی بایں الفاظ تھی کہ خداوند سینا سے آیا اور شعیر سے ان پر طلوع ہوا۔وہ فاران کی چوٹیوں سے ان پر جلوہ گر ہوا۔دس ہزار قد دسیوں کے ساتھ آیا۔اس آیت میں پیشین گوئی تھی جو فتح مکہ کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ پوری ہوئی۔اس دن آپ کے ساتھ دس ہزار صحابہ تھے مگرنئی بائبل میں جوا۱۹۳ء میں چھپی ہے۔دس ہزار قد وسیوں کے ساتھ آیا۔“ کی بجائے لاکھوں قدوسیوں میں سے آیا۔“ کر دیا ہے۔ع کچھ تو لو گو خدا سے شرماؤ ۱۷۔انجیل مطبوعہ ۱۸۹۶ منتی ۲۴۱۷ یوں تھی :۔جگہ جگہ کال پڑیں گے، مری پڑے گی اور بھونچال آئیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کشتی نوح میں ”مری پڑے گی“ کا حوالہ منتی کے نام سے دیا ہے۔عیسائیوں نے ۱۹۰۸ء کی شائع کردہ انجیل سے’مری پڑے گی‘ نکال دیا ہے۔مگر لطف یہ ہے کہ انجیل لوقا ۲۱ اردو میں اب تک موجود ہے۔جابجا کال اور مری پڑے گی۔“ مگر چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حوالہ لوقا کا نہیں دیا اس لئے لوقا میں تحریف نہیں کی گئی اس سے بھی زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ انگریزی انجیل میں ملتی ۲۴۱۷ میں اب بھی مری پڑنے کا ذکر موجود ہے :۔"There shall be famines and pestilences and earth quakes۔" (The Holy Bible Printed in Great Britain 1917) ۱۸۔یشوع اور ایوب کی کتابوں میں لکھا ہے کہ یشوع مر گیا۔( یشوع ۲۴/۲۹) ایوب مر گیا (۴۲/۱۷) اس قسم کی سینکڑوں ہزاروں تحریفیں اور اضافے بائیل میں موجود ہیں۔پس یہ کتاب کس طرح الہامی کہلا سکتی ہے؟ (امریکن بائیبل کے نئے ایڈیشن میں سے مرقس کی آخری آیات کو جن میں مسیح کے آسمان پر اٹھائے جانے کا ذکر ہے نکال دیا گیا ہے۔)