مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 923 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 923

923 ور جمادی الاول ۱۳۰۶ھ روز شنبہ میں اس عاجز کے گھر میں بفضلہ تعالیٰ ایک لڑکا پیدا ہو گیا ہے جس کا نام بالفعل محض تفاؤل کے طور پر بشیر اورمحمود بھی رکھا گیا ہے اور کامل انکشاف کے بعد پھر اطلاع دی جائیگی۔( مجموعہ اشتہارات جلد ا صفحه ۱۹۱ با راول) کامل انکشاف کے بعد کی اطلاع“ ا۔اسی خیال اور انتظار میں ” سراج منیر کے چھاپنے میں توقف کی گئی تھی تا جب اچھی طرح الہامی طور پر لڑکے کی حقیقت کھل جاوے۔تب اس کا مفصل اور مبسوط حال لکھا جائے۔“ ( سبز اشتہار یکم دسمبر ۱۸۸۸ء۔مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۱۴۳۔بار دوم ) کتاب سراج منیر میں لکھتے ہیں :۔پانچویں پیشگوئی میں نے اپنے لڑکے محمود کی پیدائش کی نسبت کی تھی کہ وہ اب پیدا ہوگا اور اس کا نام محمود رکھا جائے گا۔اور اس پیشگوئی کی اشاعت کیلئے سبز ورق کے اشتہار شائع کئے گئے تھے جو اب تک موجود ہیں اور ہزاروں آدمیوں میں تقسیم ہوئے تھے۔چنانچہ وہ لڑکا پیشگوئی کی میعاد میں پیدا ہوا اور اب نویں سال میں ہے۔“ (سراج منیر روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۶) سبز اشتہار میں صریح لفظوں میں بلا توقف لڑکا پیدا ہونے کا وعدہ تھا۔سو محمود پیدا ہو گیا۔کس قدر یہ پیشگوئی عظیم الشان ہے اگر خدا کا خوف ہے تو پاک دل کے ساتھ سوچو! “ سراج منیر روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۶ حاشیه )۔محمود جو بڑا لڑکا ہے اس کی پیدائش کی نسبت اس سبز اشتہار میں صریح پیشگوئی معہ محمود کے نام کے موجود ہے جو پہلے لڑکے کی وفات کے بارے میں شائع کیا گیا تھا جو رسالہ کی طرح کئی ورق کا اشتہار سبز رنگ کے ورقوں پر ہے۔“ ضمیمه انجام آنقم روحانی خزائن جلد ا اصفحه ۲۹۹) (0) ”میرا پہلا لڑکا جو زندہ موجود ہے جس کا نام محمود ہے ابھی وہ پیدا نہیں ہوا تھا جو مجھے کشفی طور پر اس کے پیدا ہونے کی خبر دی گئی اور میں نے مسجد کی دیوار پر اس کا نام لکھا ہوا یہ پایا کہ مودت میں نے اس پیشگوئی کے شائع کرنے کے لئے سبز رنگ کے ورقوں پر ایک اشتہار چھاپا۔جس کی تاریخ