مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 922
922 الہامی عبارت میں فضل رکھا گیا۔نیز دوسرا نام اس کا محمود اور تیسرا نام اس کا بشیر ثانی بھی ہے۔اب بشیر ثانی کے متعلق دوسری جگہ تحریر فرماتے ہیں:۔محمود ہے۔دوسرا لڑکا جس کی نسبت الہام نے بیان کیا کہ دوسرا بشیر دیا جائے گا۔جس کا دوسرا نام سبز اشتہار یکم دسمبر ۱۸۸۸ء۔مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۱۴۶ حاشیه بار دوم ) خدا تعالیٰ دوسرا بشیر بھیجے گا جیسا کہ بشیر اول کی موت سے پہلے ۱۰ر جولائی ۱۸۸۸ء کے اشتہار میں اس کے بارے میں یہ پیشگوئی کی گئی ہے اور خدا تعالیٰ نے اس عاجز پر ظاہر کیا کہ ایک دوسرا بشیر تمہیں دیا جائے گا جس کا نام محمود بھی ہے۔وہ اپنے کاموں میں اولوالعزم نکلے گا۔یخلق الله ما يشاء۔“ (سبز اشتہار یکم دسمبر ۱۸۸۸ء۔مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۱۵۲ بار دوم ) دوسرالٹر کا جس کی نسبت الہام نے بیان کیا کہ دوسرا بشیر دیا جائے گا۔جس کا دوسرا نام محمود ہے وہ اگر چہ اب تک جو یکم دسمبر ۱۸۸۸ ء ہے پیدا نہیں ہوا مگر خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق اپنی میعاد کے اندر ضرور پیدا ہوگا۔زمین آسمان ٹل سکتے ہیں پر اس کے وعدوں کا ٹلنا ممکن نہیں۔نا دان اس کے الہامات پر ہنستا ہے اور احمق اس کی پاک بشارتوں پر ٹھٹھا کرتا ہے۔کیونکہ آخری دن اس کی نظر سے پوشیدہ ہے اور انجام کا راس کی آنکھوں سے چھپا ہوا ہے۔“ (سبز اشتہار حاشیہ اشتہار یکم دسمبر ۱۸۸۸ء۔مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ ۱۴۶۔بار دوم ) مصلح موعود کی پیدائش پیشگوئی مندرجہ اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کے مطابق پہلے بشیر اول مندرجہ ۷/ اگست ۱۸۸۷ء کو پیدا ہوا اور نومبر ۱۸۸۸ میں فوت ہو گیا اور بشیر ثانی مصلح موعود مورخه ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء کو پیدا ہوا اور اس کا ذکر حضرت اقدس علیہ السلام نے اپنے اشتہار تکمیل تبلیغ مورخہ ۱۲ جون ۱۸۸۹ء میں فرمایا:۔خدائے عزوجل نے جیسا کہ اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۸ء واشتہار ( یکم) دسمبر ۱۸۸۸ء میں مندرج ہے اپنے لطف وکرم سے وعدہ دیا تھا کہ بشیر اول کی وفات کے بعد ایک دوسرا بشیر دیا جائے گا جس کا نام محمود بھی ہوگا اور اس عاجز کو مخاطب کر کے فرمایا تھا کہ وہ اوالعزم ہوگا اور حسن واحسان میں تیرا نظیر ہو گا۔وہ قادر ہے جس طور سے چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔سو آج ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء میں مطابق