مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 921
921 برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔وہ کلمتہ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت وغیوری نے اسے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا اور وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا (اس کے معنے سمجھ میں نہیں آئے ) دوشنبہ ہے مبارک دوشنبہ فرزند دلبند گرامی ارجمند - مَظْهَرُ الْأَوَّلِ وَالْآخِرِ مَظْهَرُ الْحَقِّ وَ الْعَلَاءِ۔كَانَّ اللَّهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا موجب ہو گا۔نور آتا ہے نور۔جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا۔وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا۔اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قو میں اس سے برکت پائیں گی۔تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے گا۔وَكَانَ اَمْرًا مَقْضِيًّا۔“ (مجموعه اشتہارات جلد اوّل صفحه ۹۵ ۹۶ بار دوم اشتهار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء صفحه ۳) پھر فرماتے ہیں:۔اور خدا نے مجھ پر یہ بھی ظاہر کیا کہ ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کی پیشگوئی حقیقت میں دوسیا لڑکوں کے پیدا ہونے پر مشتمل تھی اور اس عبارت تک کہ ”مبارک وہ جو آسمان سے آتا ہے۔“ بشیر کی نسبت پیشگوئی ہے کہ جو روحانی طور پر نزول رحمت کا موجب ہوا اور اس کے بعد کی عبارت دوسرے بشیر کی نسبت ہے۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ ۱۵۲ حاشیہ - بار دوم ) بذریعہ الہام صاف طور پر کھل گیا ہے کہ۔۔۔مصلح موعود کے حق میں جو پیشگوئی ہے وہ اس عبارت سے شروع ہوتی ہے کہ اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔پس مصلح موعود کا نام الہامی عبارت میں فضل رکھا گیا۔اور نیز دوسرا نام اس کا محمود اور تیسرا نام اس کا بشیر ثانی بھی ہے اور ایک الہام میں اس کا نام فضل عمر ظاہر کیا گیا ہے۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ ۱۵۵ حاشیہ۔بار دوم ) ۹ سالہ میعاد: "ایسا لڑکا بموجب وعدہ الہی 9 برس کے عرصہ تک ضرور پیدا ہوگا خواہ جلد ہو خواہ دیر سے، بہر حال اس عرصہ کے اندر پیدا ہو جائے گا۔“ (اشتہار ۲۲ مارچ ۱۸۸۶ء و مجموعه اشتہارات جلد اصفحه ۹۸ بار دوم ) سبز اشتہارصفحہ ۲۱ حاشیہ کی عبارت او پر نقل ہو چکی ہے جس میں درج ہے کہ مصلح موعود کا نام