مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 899 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 899

899 نے قائد اعظم کے جوتوں میں اپنی سفید داڑھی رکھی اور کہا کہ میری ٹوپی لے جاکر ان کے قدموں میں رکھ دو۔مگر قائد اعظم نے ملاقات کی اجازت نہ دی۔“ (احراری اخبار آزادلا ہور جلد نمبر ۵۳ مورخه ۴۹-۱۱-۱۴) ۱۳۔احرار اب تبلیغی جماعت ہے۔اس کا ملکی الیکشن یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔مرزائیت کی تردید اور ختم نبوت کا بیان یہ ہمارا فرض تھا۔ہم نے اپنے فرض کو چھوڑ کر سیاست کے کانٹوں کو ہاتھ میں لیا۔خدا نے ہمیں سزا دی اور الحمد للہ اب ہم سیاست سے تائب ہو چکے ہیں اور پھر اپنے اصل مقام پر آتے ہیں۔“ ( تقریر عطاء اللہ شاہ بخاری۔لاہور کا نفرنس آزاد۳۰ اپریل ۵۰ صفحه ۵ ) ۱۴۔لیکن:۔آج ہمارا ہاتھ اقتدار سے خالی اور ہمارے جیب و دامان اختیار سے تہی ہیں۔ہم نے ٹھنڈے دل اور پر سکون دماغ سے غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ جس طبقہ جس پارٹی کے ہاتھ میں اقتدار ہے اس سے الجھا نہ جائے ہم نے ایک شہری ، ایک انسان، ایک مسلمان اور ایک سیاسی گروپ کی حیثیت سے اپنے فرائض کو سمجھتے ہوئے فیصلہ کر دیا کہ برسراقتدار پارٹی کے لیے سنگ راہ نہ بنیں۔“ ”ہم نے دسمبر ۴۸ء میں حزب مخالف بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔مگر اقتدار کی مسند پر بیٹھنے والے گروپ نے اسے درست نہ سمجھا۔اس لیے ہم نے یہ فیصلہ کر دیا کہ اس رستہ کو ان کے لیے کھلا چھوڑ دیا جائے۔“ ( تقریر احسان احمد شجاع آبادی احراری سیالکوٹ احرار کانفرنس آزادلا ہور۹ دسمبر ۱۹۴۹ء) ۱۵۔چوہدری افضل حق احراریوں کو یوں مخاطب کرتے ہیں :۔انتہاء درجہ کے تنگ دل اور متعصب فرقہ پرست تمہیں فرقہ پرست کہیں گے ان کی پرواہ نہ کرو۔کتوں کو بھونکتا چھوڑو۔کاروانِ احرار کو اپنی منزل کی طرف چلنے دو احرار کا وطن لیگی سر مایہ دار کا پاکستان نہیں ہے۔(خطبات احرار صفحہ ۹۹ بار اول ۱۹۴۴ء) سرمایہ دار نظام میں گھس کر کامیاب حملہ کیسا ممکن ہے؟ با وجود اس کے ہم نے لیگ میں دود فعہ گھنے کی کوشش کی تاکہ اس پر قبضہ جما ئیں۔دونوں دفعہ قاعدے اور قانون نئے بنا دیئے گئے تا کہ ہم بیکار ہو جائیں۔( تقریر چوہدری افضل حق ” خطبات احرار، صفحه ۹۵ بار اول ۱۹۴۴ء) ۱۷۔سید عطاء اللہ بخاری نے پسرور کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے قائد اعظم کو مخاطب کر کے کہا:۔تم کہتے ہو کہ ہم نے پاکستان بنانا ہے۔میں کہتا ہوں کہ اب تک کسی ماں نے کوئی ایسا بچہ