مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 896 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 896

896 کا قطرہ قطرہ مجلس احرار اسلام اور اس کے زعماء کی بیدردی اور لا پرواہی کی داستان ہے ہمارے خون کی واحد ذمہ داری مجلس احرار کے سر ہے اور بس۔“ (زمیندار اس جنوری ۱۹۴۸ء) ۱۲ خود مفکر احرار چوہدری افضل حق کہتے ہیں:۔باسی کڑھی کے ابال کی طرح ہم اٹھتے ہیں اور پیشاب کے جھاگ کی طرح ہم بیٹھ جاتے ہیں۔(زمزم لاہور ۱۵ جولائی ۱۹۴۱ء) ۱۳ مجلس احرار ٹھگوں کی ٹولی اور چوروں کی جمیعت ہے۔“ اخبار احسان لاہور ۵ فروری ۱۹۳۶ء) ۱۴۔احرار کے نام سے کسی کو منسوب کرنا ذلت اور تحقیر کے مترادف ہے۔“ ( اخبار ” نو جوان افغان ہری پور ( ہزارہ ) ۱۷ جولائی ۱۹۳۷ء ) احراری لیڈروں کے اپنے اقوال ا۔قاعد اعظم کی نسبت :۔مسٹر جناح نے ایک بے درد وحشت پسند کی طرح ہمارے درمیان ایک بم پھینکا ہے جس سے انتشار اور ابتری پیدا ہوگئی ہے۔حالانکہ آج متحدہ عمل ( یعنی کانگرس اور ہندوؤں کے ساتھ اتحاد۔ناقل ) وقت کی سب سے بڑی ضرورت تھی۔کٹر قوم پرست جناح اول درجہ کا فرقہ پرست بن چکا ہے ہمیں اس سوال پر اچھی طرح سوچ بچار کرنی چاہیے۔مسٹر جناح کی زیر قیادت مسلم لیگ نے تقسیم ہند کی جو قرار داد منظور کی ہے اسے اگر کلیۂ شرانگیز نہیں کہا جا سکتا تو کم از کم اسے مصلحت وقت کے خلاف ضرور کہا جاسکتا ہے۔یہ اس امر کا بد یہی ثبوت ہے کہ ہندوستانی سیاست ایک سخت مرض میں مبتلاء ہے۔جناح ایک ہوشیار سیاست دان ہے اور اس نے ہندوستان کی دو بڑی قوموں کی چپقلش سے پورا فائدہ اٹھایا ہے اور زخم پر پھاہا ر کھنے کی بجائے خنجر سے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کرتا مناسب سمجھا ہے۔“ پاکستان اور اچھوت مصنفہ مفکر احرار چوہدری افضل حق زیر عنوان ”مسئلہ صفحہ سے شائع کردہ مکتبہ اردو لا ہور مرکنٹائن پریس لاہور ) ۲۔گاندھی جناح سمجھوتا نہیں ہو سکتا اس کی وجہ یہ ہے کہ مہاتما گاندھی جتنا جھکتے جائیں گے۔مسٹر جناح اپنے مطالبات کو زیادہ کرتے جائیں گے۔مسٹر جناح ان کی مسلم لیگ اور مطالبہ پاکستان۔