مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 852 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 852

852 ۲۳۔پردہ کے عدم احترام کا الزام غیر احمدی۔حضرت مرزا صاحب کے سامنے نامحرم عورتیں چلتی پھرتی رہتی تھیں۔بلکہ ایک ضعیفہ عورت بانو نام نے ایک مرتبہ آپ کے رضائی کے اوپر سے پاؤں دبائے۔جواب:۔اس اعتراض کی بنیا د حضرت مسیح موعود یا حضور کے خلفاء کی کسی تحریر پر نہیں بلکہ زبانی رادیات پر ہے۔اور ظاہر ہے کہ حجت صرف حضرت مسیح موعود یا حضور کے خلفاء کی تحریرات ہیں۔حضرت اقدس کی اپنی تحریرات کے برخلاف کوئی ڈائری یا کسی اور کا قول یا روایت ہرگز حجت نہیں۔احراری معترضین اس سلسلہ میں جس قدر روایات پیش کرتے ہیں وہ سب ایسی کتابوں کی ہیں جن کی غلطی یا خطا سے منزہ ہونے کا دعویٰ خود ان کے مؤلفین یا مرتبین کو بھی نہیں ہے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی تالیف ”سیرۃ المہدی“ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔جیسا کہ خود حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اس کے دیباچہ میں تحریر فرمایا ہے :۔الف۔اس سے یہ مراد نہیں کہ میں ان روایات کی تفصیل کے متعلق بھی صحت کا یقین رکھتا ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے ملک میں جو روایت کا طریق ہے اور جو روایات کے متعلق لوگوں کے حافظہ کی حالت ہے وہ مجھے ایسا خیال کرنے سے مانع ہے۔پھر تحریر فرماتے ہیں:۔(سیرت المہدی حصہ اوّل عرض حال صفحه ب مطبوعه ۲۱ دسمبر ۱۹۲۳ء) میرا مقصود یہ رہا ہے کہ روایت کے سب پہلو واضح ہو جائیں تا کہ اول تو اگر کوئی کمزوری ہے تو وہ ظاہر ہو جاوے۔(ایضاً صفحہ ج) پھر فرماتے ہیں:۔”میں الفاظ روایت کی صحت کا دعویدار نہیں ہوں۔(ایضاً صفحہ ) علاوہ ازیں سیرت المہدی حصہ سوم کے شروع میں عرض حال صفحہ ا کے عنوان کے ماتحت حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے حصہ اول کی کئی روایات کی غلطیاں بیان فرمائی ہیں۔نیز خود حصہ سوم کی بعض روایات کے بارے میں تحریر فرمایا ہے کہ :۔اگر یہ روایت درست ہے۔“ ( مثلا دیکھیں حصہ سوم۔صفحه ۵۰،۲۶،۲۲، ۱۳۸،۵۵) اسی طرح صفحه ۶۴ پر بھی درج کردہ روایت کی صحت کے بارے میں شک کا اظہار فرمایا ہے۔اسی طرح صفحہ ۱۳۹ اپر روایت نمبر ۱۰ے کے بھی ایک اہم حصہ کو مغالطہ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔