مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 808 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 808

808 (۵) حضرت خواجہ میر در ددہلوی فرماتے ہیں:۔اللہ ! اللہ ! بہر انسان بقدرت کا ملہ حق تعالیٰ عیسی وقت خویش است و ہر دم اور برائے خود معامله نفس عیسوی در پیش است (رساله در د مطبع شاہجہانی بھوپال صفحه ۲۱) (1) شیخ معین الدین اجمیری فرماتے ہیں و میدم روح القدس اندر معینی میدید من نے گوئیم مگر من عیسی ثانی شدم (دیوان خواجہ معین الدین چشتی صفحه ۱۶ بحوالہ مسل مصفی جلد صفحه ۶۲۳) (۷) ابن مریم ہونے کے متعلق تفصیلی بحث الہامات پر اعتراضات کے جواب زیر عنوان ابن مریم بننے کی حقیقت پاکٹ بک ہذا صفحه ۵۰۴ پر ملاحظہ ہو۔کسر صلیب مسیح موعود نے تو آکر کسر صلیب کرنی تھی؟ جواب۔(الف) علامہ بدرالدین رحمتہ اللہ علیہ شارح صحیح بخاری نے لکھا ہے۔فُتِحَ لِي هُنَا مَعْنَى مِنَ الْفَيْضِ الْإِلهِي وَهُوَ اَنَّ الْمُرَادَ مِنْ كَسْرِ الصَّلِيْبِ إِظْهَارُ كَذِبِ النَّصَارَى“ ( عینی شرح بخاری جلده صفحه ۴ ۵۸ مصری ) کہ مجھ کو اس مقام پر فیض الہی سے الہام آ یہ بتایا گیا ہے کہ کسر صلیب سے مراد عیسائیت کو جھوٹا ثابت کرنا ہے۔(ب) حضرت حافظ ابن حجر العسقلانی لکھتے ہیں:۔أَى يُبْطِلُ دِينَ النَّصْرَانِيَّةِ فتح الباری شرح صحیح بخاری جلد ۶ صفحه ۳۵) یعنی کسر صلیب کا مطلب دین عیسائیت کا ابطال ہے۔(ج) حضرت ملاعلی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے بھی کسر صلیب کے یہی معنی کئے ہیں لکھتے ہیں:۔أَى فَيُبْطِلُ النَّصْرَانِيَّة (مرقاة المفاتيح كتاب الفتن باب نزول عیسی ) یعنی مسیح موعود نصرانیت کو جھوٹا ثابت کرے گا۔(و) علامہ نووی نے بھی یہی معنی کئے ہیں۔(دیکھو نووی شرح مسلم کتاب الایمان باب نزول عیسی بن مریم ) (ه) " يُرِيدُ ابْطَالًا لِشَرِيعَةِ النَّصَارى ، ( مجمع بحارالانوارجلد ۲ صفحه ۲۵۷ از شیخ محمد طاہر مطبع نول کشور ) کہ کسر صلیب کا مطلب عیسائیت کا ابطال ہے۔