مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 809 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 809

809 (و) باقی رہا یہ کہنا کہ حضرت مراز صاحب نے اپنے زمانہ ہی میں عیسائیت کو نیست و نابود کیوں نہیں کر دیا ؟ تو سنو ! جواب:۔(۱) قرآن مجید میں ہے جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا (بنی اسرائیل : ۸۲ ) که حق ( قرآن ) آیا اور باطل ( کفر ) بھاگ گیا اور باطل بھاگنے ہی والا ہے۔اب قرآن مجید کے آنے سے جس طرح دنیا سے باطل بھاگ گیا ہوا ہے۔اسی طرح حضرت مسیح موعوڈ کے آنے سے عیسائیت بھی تباہ ہو چکی ہے۔(۲) اصل بات وہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بیان فرمائی ہے لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ (الانفال : (۴۳) کہ ہلاک وہ ہوا جو دلائل سے مغلوب ہوا۔(۳) حدیث میں بھی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " أَنَا الْمَاحِي الَّذِي يَمْحُو اللَّهُ بِيَ الْكُفْرَ۔(بخارى كتاب المناقب باب ما جاء فی اسماء رسول الله صلى الله عليه وسلم ،حواله مشكوة كتاب الرؤيا باب أسماء النبي اصح المطابع (کہ میں ماحی ہوں یعنی اللہ تعالیٰ میرے ذریعہ کفر کو دنیا سے مٹادے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث ہوئے۱۳۷۲ برس گزر گئے کیا ظاہری طور پر کفر دنیا سے مٹ گیا ؟ پھر اس جگہ اتنے بیتاب ہونے کا کیا باعث ہے۔۴۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے غلبہ اسلام کا ہونا اپنے زمانہ میں قرار دیا ہے اور زمانہ کے متعلق حضرت فرماتے ہیں :۔مسیح موعود کا زمانہ اس حد تک ہے جس حد تک اس کے دیکھنے والے یا دیکھنے والوں کے دیکھنے والے اور یا پھر دیکھنے والوں کے دیکھنے والے دنیا میں پائے جائیں گے اور اس کی تعلیم پر قائم ہوں گے۔غرض قرون ثلاثہ کا ہونا بر عایت منہاج نبوت ضروری ہے۔“ تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۷۸ حاشیه ) ب۔یا درکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اترے گا۔ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی اُن میں سے عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا۔اور پھر ان کی اولا د جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور اُن میں سے بھی کوئی آدمی عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر اولاد کی اولاد مرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی۔تب خدا اُن کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گزرگیا۔اور دنیا دوسرے رنگ