مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 791 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 791

791۔حضرت ابو حامد محمد امام غزالی اپنی کتاب الاقْتِصَادُ فِي الْإِعْتِقَادِ باب دوم القدرت“ میں فرماتے ہیں:۔کئی دفعہ یہ بات ہوئی ہے کہ انبیاء علیہم السلام نے خدا سے دعائیں مانگیں اور ان کو اپنی - دعائیں قبول ہونے کا بھی یقین تھا مگر خدا تعالیٰ نے کسی مصلحت کی وجہ سے ان کو قبول نہ کیا۔“ (اردوترجمہ علم الکلام صفحہ اے پہلا ایڈیشن ) ۴۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی دعاؤں کی قبولیت کی تفصیل حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۳۴۰۲۰ و آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد۲ صفحہ ۳۲۷ و ۳۲۸ پر بیان فرمائی ہے۔۵۷۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر دعوی فضیلت کا الزام۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے تین ہزار مجزات ظہور میں آئے۔(تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلدی اصفحه ۴۰) ب۔اس نے میری تصدیق کے لئے بڑے بڑے نشانات ظاہر کئے جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں۔“ ( تمه حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد۲۲ صفحه ۵۰۳) الجواب :۔(۱) تذکرۃ الشہادتین صفحه ۱۲ باستثناء قرآن کریم (۲) نزول اسیح صفحه ۸۴ ایک جلسہ کرو اور ہمارے معجزات اور پیشگوئیاں سنو اور ہمارے گواہوں کی شہادت رویت جو حلفی شہادت ہوگی قلمبند کرتے جاؤ اور پھر اگر آپ لوگوں کے لئے ممکن ہو تو باستثناء ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا میں کسی نبی یا ولی کے معجزات کو ان کے مقابل پیش کرو۔“ ( نزول المسیح روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۴۶۲ ) (۳) ایک معجزہ کی نشانوں پر مشتمل ہوسکتا ہے۔مگر ایک نشان کئی معجزوں پرمشتمل نہیں ہوتا۔(۴) حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔اُس نے میرا دعویٰ ثابت کرنے کے لئے اس قدر معجزات دکھائے ہیں کہ بہت ہی کم نبی ایسے آئے ہیں جنہوں نے اس قدر معجزات دکھائے ہوں۔بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اُس نے اِس قدر معجزات کا دریا رواں کر دیا ہے کہ باستثناء ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے باقی تمام انبیاء علیہم السلام میں ان کا ثبوت اس کثرت کے ساتھ قطعی اور یقینی طور پر محال ہے۔“ (تمہ حقیقت الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۲۸-۴۲۹ )