مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 792
پھر فرماتے ہیں:۔792 د کسی نبی سے اس قدر معجزات ظاہر نہیں ہوئے جس قدر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے۔۔۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اب تک ظہور میں آرہے ہیں اور قیامت تک ظاہر ہوتے رہیں گے جو کچھ میری تائید میں ظاہر ہوتا ہے دراصل وہ سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات ہیں۔“ تخمه حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۲۸-۴۲۹) گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات حضرت مسیح موعو علیہ السلام کے معجزات سے کئی لاکھ زیادہ ہیں اب اگر یہ سوال ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تین ہزار معجزات کیوں لکھتے ہیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ تین ہزار معجزات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کل معجزات نہیں بلکہ یہ صرف وہ منجزات ہیں جو صحابہ رضوان اللہ علیہم کے سامنے ظاہر ہوئے۔چنانچہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام لکھتے ہیں:۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات تو چاروں طرف سے چمک رہے ہیں۔وہ کیونکر چھپ سکتے ہیں صرف وہ منجزات جو صحابہ کی شہادتوں سے ثابت ہیں وہ تین ہزار معجزہ ہے اور پیشگوئیاں تو دس ہزار سے بھی زیادہ ہوں گی۔جو اپنے وقتوں پر پوری ہوگئیں اور ہوتی جاتی ہیں۔ماسوائے اس کے بعض معجزات اور پیشگوئیاں قرآن شریف کی ایسی ہیں کہ ہمارے لئے بھی اس زمانہ میں محسوس و مشہود کا حکم رکھتی ہیں اور کوئی اس سے انکار نہیں کر سکتا۔“ ثابت ہیں۔پس ثابت ہوا کہ تصدیق النبی صفحه ۲۰ مرتبه فخر الدین ملتانی از تحریرات حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) ا۔تین ہزار معجزات سے مراد صرف اس قدر معجزات ہیں جو صحابہ کی شہادتوں سے ب۔پیشگوئیاں ان معجزات میں شامل نہیں۔ج۔وہ پیشگوئیاں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پوری ہوئیں۔وہ علاوہ ان تین ہزار معجزات کے دس ہزار سے زیادہ تھیں۔و۔آپ کی پیشگوئیاں اور معجزات قیامت تک ظاہر ہوتے رہیں گے لہذا ان کو گنا ہی نہیں جاسکتا۔حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں:۔