مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 785 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 785

785 زیادتی نہ کرے یا ہمارے مقابلہ میں نہ اٹھ کھڑا ہو۔قَالَ رَبِّ إِنِّى قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا فَأَخَافُ أَنْ يَقْتُلُونِ (القصص:۳۴) کہ اے میرے رب ! میں نے فرعونیوں کا ایک آدمی قتل کیا ہوا ہے۔اس لئے مجھے ڈر ہے کہ وہ کہیں مجھ کوقتل نہ کر دیں۔پس میری بجائے میرے بھائی ہارون کو دربار فرعون میں بھجوائیے۔حضرت امام رازی تحریر فرماتے ہیں:۔أَنْظُرُ إِلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ كَيْفَ كَانَ يَخَافُ مِنْ فِرْعَوْنَ وَ عَسْكَرِهِ (تغير كبير زير آيت إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَر سورۃ کوثر :۲) یعنی موسیٰ کی طرف دیکھ کہ وہ فرعون اور اس کے لشکر سے کس قدر خوفزدہ تھے۔امام رازی پھر تحریر فرماتے ہیں :۔انَّ ذلِكَ الْخَوْفَ كَانَ مِنْ لَوَازِمِ الْبَشْرِيَّةِ كَمَا أَنَّ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ كَانَ يَخَافُ فِرْعَوْنَ مَعَ أَنَّ اللَّهَ تَعَالَى كَانَ يَأْمُرُهُ بِالذَّهَابِ إِلَيْهِ مِرَارًا ( تفسیر کبیر زیر آیت قَالَ قَدْ أُوتِيتَ سُونَكَ يَمُوسی سورۃ طہ:۳۷) یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا خوف لوازم بشریت میں سے تھا جس طرح موسی علیہ السلام فرعون سے ڈرتے تھے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو بار بار فرعون کے پاس جانے کا حکم بھی دیا تھا۔جواب نمبر ۵:۔پھر کیا ۲۰ فروری ۱۸۹۹ء کے اس معاہدہ کے بعد حضرت اقدس علیہ السلام نے کوئی انداری پیشگوئی شائع نہیں فرمائی ؟ اس کے بعد غلام دستگیر قصوری بھی الدین لکھو کے، چراغ الدین جمونی، سعد اللہ لدھیانوی، ڈوئی امریکن ، الہی بخش اکا ؤنٹنٹ وغیرہ ہلاک ہوئے اور ظاہر ہے کہ ان میں سے بعض کی ہلاکت بددعا اور بعض کی حضرت اقدس کی پیشگوئی کے نتیجہ میں ہوئی۔پس معاہدہ عدالت الہام الہی میں روک نہیں ہوا۔بلکہ وہ ایسے طریق پر تھا کہ جس پر حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام ابتدائے دعوئی ہی سے عمل پیرا تھے۔۴۹۔جغرافیہ دانی پر اعتراض مرزا صاحب نے لکھا ہے:۔قادیان لاہور سے گوشہ مغرب اور جنوب میں واقع ہے“۔تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۵ صفحه آخر )