مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 41 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 41

41 والے کو تو ستر سال میں ابھی ڈاڑھی بھی نہیں آنی چاہیے۔اسی لئے سوامی جی منہ سراسترے سے صاف رکھتے تھے۔ملاحظہ ہو تصویر سوامی جی۔ے۔ممالک متوسط کی قسمت چھتیس گڑھ میں بعض قوموں کی عمر میں سال تک ختم ہوتی ہے۔پھر وہاں چارسوسال کی عمر حاصل کرنے کے لئے شرط کیا ہوگی اور نیک آریہ پچاس سال کا ہو کر کیونکر بیاہ کرے۔(خوب عالمگیر اصول ہیں )۔۸ - ۴۸ سال کے بعد شادی کرے۔بالکل شادی نہ کرنا اچھا ہے۔(ستیار تهب ۳ دفعه (۳۴) ہندوستان کے آریہ اگر ۴۸ سال کے بعد بیاہ کرنا شروع کر دیں تو انشاء اللہ نصف صدی میں آریوں کا خاتمہ ہی ہو جائے اور ہندو مسلم سوال بھی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے۔۹ ھون۔(۱) ہون کرنا سب پر فرض ہے ورنہ پاپ ہوتا ہے۔(۲) ہون دن میں دو دفعہ صبح و شام کرنا چاہیے۔(ستیارتھ پرکاش ب۳ دفعہ ۲۰) (ستیار تھب ۳ دفعه ۱۵) (۳) ایک وقت کے ھون میں سولہ آہوتی فی کس گھی چاہیے۔(ستیارتھ ب ۳ دفعه ۲۲) (۴) ہر آہوتی میں چھ ماشہ گھی کم از کم جلانا چاہیے۔(ستیارتھ ب ۳ دفعه ۲۲) گویا ۱۶×۶ = ۹۶ ماشہ = ۸ تولے۔قریباً 11 چھٹانک گھی ایک وقت آدمی کو جلانا چاہیے اور دو وقت کا کل گھی روزانه ۳۱/۵ چھٹا تک ہوا۔ماہوار ۱۶/۵×۳۰=۹۶ چھٹانک۔گویا اگر گھی کا نرخ ۴ چھٹانک فی روپیہ ہوتو ماہوار ۲۴ روپے کا صرف گھی ہی جلا نا پڑے گا۔آجکل کے نرخ ۱۲۵ روپے فی سیر کے حساب سے یہ خرچ بڑھ کر ۶×۱۲۵=۷۵۰ روپے ماہوار آئے گا۔(مرتب) (۵) گھی کے ساتھ کیسر - کستوری خوشبودار پھول عطر اور چندن۔اگر تگر وغیرہ بھی جلانا چاہیے۔(ستیارتھ پرکاش ب۳ دفعہ ۱۷، ۱۸) تو گویا اس حساب سے ہر آریہ کو ہون کرنے کے لئے کم از کم ۷۵۰ روپے تک ماہوار خرچ کرنا پڑتا ہے۔غریب آدمی اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔اور مشکل تو یہ ہے کہ اگر نہ کرے تو پاپ ہوتا ہے (جیسا کہ اوپر گزر چکا مگر اسلام نے اپنے احکام میں بھی حکمت رکھی ہے کہ وہ انہی پر فرض کئے ہیں جو