مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 775 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 775

775 مجید کی آیات دربارہ جہاد بالسیف کو مسنوخ سمجھتے ہیں۔بلکہ ہمارا اعلان ہے کہ اسلام میں جن شرائط کے ماتحت جہاد بالسیف فرض ہوگا۔اگر وہ آج متحقق ہوں تو آج بھی ہم جہاد بالسیف کرنے کے لئے تیار ہیں۔پس ظالم اور جھوٹا ہے وہ شخص جو یہ کہ کر جماعت احمدیہ کے خلاف لوگوں کو مشتعل کرتا ہے کہ احمدی جماعت جہاد کی منکر ہے۔پھر ہمارے اس اعلان کے بعد بھی جو شخص اس کذب بیانی اور جھوٹے پروپیگینڈا سے باز نہیں آتا اسے اللہ تعالیٰ کے غضب سے ڈرنا چاہیے کیونکہ کسی شخص کا عقیدہ وہی سمجھا جاتا ہے جو وہ خود بیان کرے نہ وہ جو اس کا دشمن اس کی طرف منسوب کرے پھر یہ عجیب بات ہے کہ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ ہم جہاد کے منکر نہیں ہیں۔اور ہمارا عقیدہ ہے کہ جہاد بالسیف کا اسلامی حکم منسوخ نہیں مگر دشمن یہ کہتا ہے کہ نہیں تم جہاد کو منسوخ سمجھتے ہوں۔کیا کوئی عظمند انسان ہمارے دشمنوں کی اس سینہ زوری اور محکم کو مبنی بر انصاف قرار دے سکتا ہے؟ ۴۷۔کرم خاکی ہوں“ کا جواب بعض بد زبان احراری حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے اس شعر کے نہایت گندے اور شرمناک معنے بیان کر کے اپنی بد فطرتی اور ڈھٹائی کا ثبوت دیتے ہیں۔سو اس کے جواب میں یاد رکھنا چاہیے۔جواب نمبر :۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ دعائی نہیں ہے۔بلکہ دراصل یہ شعر حضرت داؤد علیہ السلام کا ہے جس کا حضرت اقدس علیہ السلام نے اردو میں ترجمہ فرمایا ہے۔حضرت داؤد علیہ السلام کی یہ مناجات زبور میں موجود ہے۔ملاحظہ ہو۔پر میں تو کیڑا ہوں۔انسان نہیں۔آدمیوں میں انگشت نما ہوں اور لوگوں میں حقیر انگریزی بائبل کے الفاظ یہ ہیں :۔(زبور ۲۲/۰۶) But i am a worm, and no man, a reproach of men and despised of the people۔اس کا لفظی ترجمہ حضرت اقدس علیہ السلام کا زیر نظر شعر ہے:۔