مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 744
744 خطاب کیا۔ے۔اگر خود کاشتہ پودہ سے مراد تم جماعت احمد یہ لیتے ہو اور یہ الزام لگاتے ہوئے کہ حضرت مرزا صاحب سے دعویٰ مسیحیت و مہدویت سازش کر کے انگریز نے کروایا تھا تو اس بات کا جواب دو کہ (۱) انگریز نے دعویٰ تو کرا دیا مگر ۱۸۹۴ء میں حدیث ( دارقطنی از امام حد با فرکتاب الـعــديـن باب صفة صلاة الخسوف والكسوف و هيئتهما ) کی پیشگوئی کے عین مطابق چاند اور سورج کو رمضان کے مہینہ میں مقررہ تاریخوں پر گرہن بھی انگریز نے لگا دیا تھا؟ (ب) ستارہ ذوالسنین بھی انگریز نے نکالا تھا؟ (ج) حضرت مرزا صاحب سے طاعون کے آنے سے قبل بطور پیشگوئی اشتہار بھی انگریز نے شائع کروایا۔اور پھر انگریز ہی طاعون بھی لے آیا؟ مار بھی دیا۔(د) سعد اللہ لدھیانوی اور اس کا بیٹا بھی انگریز ہی کی کوشش سے ابتر رہے؟ (ھ) احمد بیگ ہوشیار پوری کو محرقہ تپ بھی انگریز نے چڑھایا اور پیشگوئی کی میعاد کے اندر (و) حضرت کی پیشگوئیوں کے عین مطابق کانگڑہ کا اور مابعد بہار اور کوئٹہ کا زلزلہ بھی انگریز ہی کی سازش کا نتیجہ تھا؟ (ز) ع زار بھی ہوگا تو ہوگا اس گھڑی با حال زار کی پیشگوئی بھی انگریز ہی نے پوری کردی؟ (ح) يَأْتُونَ مِنْ كُلَّ فَجٍّ عَمِيقٍ وَيَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ کا الہامی وعدہ بھی انگریز ہی نے پورا کیا ؟ (1) اعجاز احمدی اور اعجاز مسیح کی معجزانہ تحدی کے مقابلہ میں مخالف علماء انگریز ہی کے ایماء پر مقابلہ سے ساکت اور خاموش رہے؟ (ی) غلام دستگیر قصوری، رسل بابا امرتسری، محمد اسمعیل علیگڑھی، چراغدین جمونی، فقیر مرزا آف دوالمیال، شجھ چنتک آریہ اخبار کا عملہ، دیانند و غیرہ مرزا صاحب کی پیشگوئیوں کو پورا کرنے کے لئے انگریز ہی نے مارے۔غرضیکہ حضرت اقدس علیہ السلام کی تائید میں زمین نے بھی نشان ظاہر کئے اور آسمان نے