مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 736 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 736

736 گی اور رات کو ٹھہرے گی اور کبھی دن کو بھی رات کو بھی چلے گی۔جو اس کے پاس جائے گا اسے اپنے اندر نگل جائے گی۔“ پھر لکھا تھا:۔رَكَبٌ ذَوَاتِ الْفُرُوجِ وَالسُّرُوجِ۔“ (بحارالانوار از علامہ باقر مجلسی جز ۵۲۰ صفحه ۱۹۲ تاریخ الامام الثاني عشر مطبع دارا حیاء التراث بیروت) کہ وہ ایسی ہوگی جس میں بہت سے چراغ روشن ہوں گے۔اور اس کے اندر بہت سے دروازے اور کھڑکیاں ہوں گی۔حدیث میں اسے گدھا قرار دیا گیا ہے۔لَهُ حَمَارٌ مَا بَيْنَ عَرُضِ أُذُنَيْهِ أَرْبَعِينَ بَاعًا رَوَاهُ الْحَاكِمُ وَابْنُ عَسَاكِرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ( کنز العمال جلدے صفحہ ۲۰۰ حدیث نمبر۲۱۱۰ واقتراب الساعه از نواب نور الحسن خان صاحب صفحه ۱۲۴) کہ دجال کے ساتھ گدھا ہو گا جس کے دونوں کانوں کا درمیانی فاصلہ چالیس باع ہوگا۔پس ایسا گدھا جس کے دوکانوں کے درمیان ستر اسی گز کا فاصلہ ہوگا آگ اور پانی کے بند کرنے سے چلے اور جس کے اندر بہت سے چراغ روشن ہوں۔کھڑکیاں اور دروازے ہوں اور لوگوں اور سامان کو اپنے پیٹ کے اندر ڈال دے گدھی کا بچہ تو ہو نہیں سکتا وہ یقین ریل گاڑی ہی ہے۔انگریز کو ماجوج قرار دیا پھر حضرت مرزا صاحب نے نہ صرف یہ کہ انگریزی قوم کو دجال“ قرار دیا۔بلکہ ان کو ماجوج بھی ثابت کیا اور فرمایا کہ آخری زمانہ میں جو یا جوج اور ماجوج نامی دو خطرناک قوموں کے خروج کی پیش گوئی قرآن شریف اور حدیث میں کی گئی ہے وہ روس اور انگریز یعنی یا جوج سے مراد روسی قوم اور ماجوج سے مرا د انگریز قوم ہے۔(دیکھو ازالہ اوہام مطبوعه ۱۳۰۸۶۱۸۹۱ھ صفحه ۰۲ ۵ طبع اوّل) پس حضرت بانی سلسلہ احمد یہ وہ پہلے انسان ہیں جنہوں نے انگریزوں کو دجال“ اور ماجوج قرار دے کر ان کی روحانی اور دینی لحاظ سے مکروہ شکل کو اس کے اصلی رنگ میں دنیا کے سامنے پیش کیا۔