مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 706
706 ۳۔اس امر کا ثبوت کہ آئینہ کمالات اسلام کی محولہ بالاعبارت میں غیر احمدی مسلمانوں کو مخاطب نہیں کیا گیا یہ ہے کہ حضرت صاحب نے اسی آئینہ کمالات اسلام میں جس کے صفحہ ۵۴۰ کا تم نے حوالہ دیا ہے صفحہ ۵۳۵ پر ملکہ وکٹوریا آنجہانی قیصرہ ہند کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں۔وَ فِي آخِرِ كَلَامِی اَنْصَحُ لَكِ يَا قَيْصَرَةُ خَالِصًا لِلَّهِ وَ هُوَ اَنَّ الْمُسْلِمِيْنَ عَضُدُكِ الْخَاصُ وَ لَهُمْ فِي مُلْكِكِ خَصُوصِيَّةٌ تَفْهِمِيْنَهَا فَانظُرِى إِلَى الْمُسْلِمِينَ بِنَظْرٍ خَاصِ وَ أَقَرِى أَعْيُنَهُمْ وَ الَّفِي بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَاجْعَلِي أَكْثَرَهُمْ مِنَ الَّذِينَ يُقَرِّبُونَ التَّفْضِيلَ التَّفْضِيلَ۔اَلتَّخْصِيصَ التَّخْصِيصَ۔“ 66 آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۳۵) یعنی اے ملکہ میں تجھے نصیحت کرتا ہوں کہ مسلمان تیرا باز و ہیں۔پس تو ان کی طرف نظر خاص سے دیکھ اور ان کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچا اور ان کی تالیف قلوب کر اور ان کو اپنا مقرب بنا اور بڑے سے بڑے خاص عہدے مسلمانوں کو دے۔غرضیکہ اسی آئینہ کمالات اسلام میں مخالفین کی پیش کردہ عبارت سے پہلے تو یہ لکھتے ہیں کہ مسلمانوں کے ساتھ نرمی کا برتا ؤ اور ان کی تالیف قلوب لازمی ہے پھر یہ کس طرح ممکن ہے کہ اسی جگہ ان کے متعلق ایسے الفاظ استعمال کئے گئے ہوں جو ان کی دل شکنی کا باعث ہوں۔۴۔علاوہ ازیں ذُرِّيَّةُ الْبَغَايَا والی عبارت میں الفاظ يعني يَقْبُلُنِي وَيُصَدِّقُ دَعْوَتِي۔( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۴۷-۵۴۸) کے مجھے قبول کرتا اور میری دعوت کی تصدیق کرتا ہے تو اس جگہ دعوت سے مراد دعوت الی الاسلام اور اسی کا قبول کرنا ہے۔(ملاحظہ ہو آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۳۸۹) فرماتے ہیں:۔وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنِّى عَاشِقُ الْإِسْلَامِ وَ فَدَاءُ حَضْرَةِ خَيْرِ الْأَنَامِ وَ غُلَامُ أَحْمَدٍ الْمُصْطَفى حُبّبَ إِلَيَّ مُنْذُ صَبَوْتُ إِلَى الشَّبَابِ۔۔۔۔۔أَنْ اَدْعُوَ الْمُخَالِفِينَ إِلَى دَيْنِ اللَّهِ الا جُلَى۔فَأَرْسَلْتُ إِلَى كُلِّ مُخَالِفٍ كِتَابًا وَدَعَوْتُ إِلَى الْإِسْلَامِ شَيْخًا وَ شَابًّا۔“ آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد۵ صفحه ۳۸۹،۳۸۸) درج ہے۔اس عبارت کا فارسی ترجمہ آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ ۳۹۳ و۳۹۴ حاشیہ میں حسب ذیل خدا تعالیٰ خوب میداند که من عاشق اسلام و فدائے حضرت سید نام و غلام احمد مصطفیٰ