مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 702
702۔آج کل تھرڈ کلاس مولوی جو ذرہ ذرہ بات پر عدم جواز اقتداء کا فتویٰ دے دیا کرتے ہیں۔سوان کی بابت بہت عرصہ ہوا فیصلہ ہو چکا ہے هَلْ أَفْسَدَ النَّاسَ إِلَّا الْمُلُوكُ وَ عُلَمَاءُ سُوْءٍ وَ رُهْبَانُهَا (اہل حدیث کے جون ۱۹۱۲ء) شعر کا مطلب یہ ہے کہ کیا بادشا ہوں۔علماء سوء اور رہبان کے سوا کسی اور چیز نے لوگوں کو خراب کیا ہے؟ ۴۔افسوس ہے ان مولویوں پر جن کو ہم ہادی رہبر وَرَثَةُ الْأَنْبِيَاءِ سمجھتے ہیں۔ان میں یہ نفسانیت یہ شیطنت بھری ہوتی ہے۔تو پھر شیطان کو کس لئے برا بھلا کہنا چاہیے۔(اہلحدیث کے ارنومبر ۱۹۱۱ء) ۵۔”مولوی اب طالب جیفہ دنیا ہو گئے۔وارث علم پیمبر کا پتہ لگتا نہیں۔“ (اہل حدیث ۳ مئی ۱۹۱۲ء) بعینہ وہی عقائد باطلہ جن کی تکذیب کے لئے خدا نے ہزار ہا پیغمبر بھیجے تھے۔ان نام کے مسلمانوں نے اختیار کرلئے ہیں۔“ ( تفسیر ثنائی از مولوی ثناء اللہ امرتسری سورة البقرة زیر آیت واتبعوا ما تتلوا الشياطين۔۔۔۔۔۔۔ے۔نام کے بنی اسرائیل تو آنکھوں سے اوجھل ہو گئے اور صفحہ دنیا سے نام غلط کی طرح مٹ گئے مگر آہ ! کام کے بنی اسرائیل اب بھی موجود و ترقی پزیر ہیں۔ہم نے سجادہ نشینی کا فخر حاصل کیا اور عنانی اسرائیلی ہاتھ میں لے لی اور اپنا گھوڑا گھوڑ دوڑ میں بنی اسرائیل سے بھی آگے بڑھا دیا۔صادق و مصدوق فَدَاهُ أَبِى وَ أُمِّى رَسُولٌ كَرِيمٌ عَلَيْهِ التَّحِيَّةُ وَالتَّسْلِیم نے آج سے ساڑھے تیرہ سو برس قبل ہماری اس شہ سواری اور گوئے سبقت کی پیش بری کی ان الفاظ میں پیشگوئی فرمائی تھی کہ یقیناً میری امت کے بھی لوگ ہو بہو بنی اسرائیل کی طرح افعال بد میں منہمک ہوں گے۔حتیٰ کہ اگر اس میں سے کسی نے اپنی ماں سے زنا کیا ہو گا تو میری امت میں بھی ماں سے زنا کرنے والے افراد موجود ہوں گے واقعہ یہ ہے کہ آج ہم مدعی اہلحدیث بھی حَد وَالنَّعْلَ بِالنَّعْلِ بنی اسرائیل کی طرح ہر معاملہ میں مصلحت دوراندیشی ضرورت وقت و پالیسی، زر پرستی، کاسہ لیسی ، خوشامد و چاپلوسی کو معبود حق سمجھ کر اسی کی پوجا کرنے لگے۔“ (اہلحدیث ۲۵ / ستمبر ۱۹۳۱ ، صفحه ۱)