مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 30 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 30

30 عناصر اربعہ کے نام ہیں یا اجرام کے نام ہیں یا رشیوں کے نام ہیں؟ کوئی تاریخ ہوتی جو بتاتی کہ یہ رشیوں کے ہی نام ہیں۔سوال (۷) دید کی تعداد میں اختلاف ہے کہ تین ہیں یا چار۔سوال (۸) پھر ویدیا اس کے حامل ناکام ہیں کیونکہ اتنی میعاد اس کو ملی ہے کہ تمہارے قول کے مطابق ایک ارب یا ڈیڑھ ارب سال گزر چکے مگر اب تک نہ شائع ہوئی نہ ترقی ہوئی اور خود ماننے والوں کی تعداد بھی تھوڑی ہے یہ دھوکہ نہ کھائیے کہ ۳۰ کروڑ ہندو ہے کیونکہ جینی لوگ۔پھر برہمن لوگ جن سے بنگال بھرا پڑا ہے پھر دام مارگی سانیگی یہ سب وید کے منکر ہیں تو ان سب کو نکال کر محض چند لوگ ہی رہ جاتے ہیں۔سوال (۹) پھر ماننے والے دو قسم کے ہیں۔ایک آر یہ دوسرے سناتن۔ان کا باہم عقائد میں بہت اختلاف ہے۔مسلمانوں میں خواہ کئی فرقے ہوں لیکن اصول میں کوئی اختلاف نہیں۔کلمہ شہادت، نماز، روزہ، حج ، زکوۃ قرآن وغیرہ سب ایک ہیں۔الف۔سناتن دھرم والے خدا کے حلول کے قائل مگر آریہ منکر۔ب۔سناتن دھرم روح و مادہ کو حادث اور آر یہ لوگ انادی اور غیر حادث مانتے ہیں ج۔سناتن دھرمی مورتی پوجا کے قائل اور آریہ منکر۔د سناتن دھرمی نیوگ کو زنا کاری اور خلاف دید اور آریہ عین جائز اور حلال اور ضروری اور وید کی مقدس تعلیم کے مطابق مانتے ہیں۔آریہ سماج کے معیاروں کے مطابق و ید الہامی نہیں از جناب مہاشہ محمد عمر صاحب مولوی فاضل ) (۱) ایشور کا گیان ابتداء میں ہونا چاہیے کیونکہ جن چیزوں پر انسانی زندگی کا دارومدار ہے پر ماتما نے ان کو انسان کی پیدائش سے پہلے پیدا کیا اور مکمل پیدا کیا جیسے سورج۔تردید الف:۔سورج کے ساتھ وید کی مثال نہیں دی جاسکتی کیونکہ سورج سے ہر ایک بشر بالغ و نا بالغ ، بوڑھا، جوان یکساں فائدہ حاصل کرتا ہے۔بخلاف وید کے جس کے پڑھنے کے لئے بڑے بڑے دھر ما تھا اور وڈوان کوشش کرتے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوتے۔