مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 29 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 29

29 29 وید کی حقیقت وید اور قرآن کا مقابلہ نہیں ہوسکتا کیونکہ مقابلہ کے لئے میدان میں آنا ضروری ہے اور وید میدان میں نہیں آیا کیونکہ خود تمہارا عقیدہ ہے کہ وید کی زبان کسی قوم کی زبان نہیں کیونکہ اس طرح پکش پاتھ یعنی طرفداری ہوتی ہے اور اس وقت بھی سنسکرت کسی ملک کی زبان نہ تھی اور نہ اتر تے وقت کسی ملک اور قوم کی زبان تھی۔سوال (۱) خاص ایشور کی زبان ہے تو سوال یہ ہے کہ جب کسی ملک اور قوم کی زبان نہیں تو اس کا انکشاف کیسے ہوا؟ اگر کہو کہ ترجمہ کیا ہے۔تو پھر بھی طرفداری لازم آتی ہے کہ خدا نے کسی قوم کی زبان میں ترجمہ کیا تو حاصل کلام یہ کہ وید کا انکشاف حقیقتا نہیں تو مقابلہ کیسے ہو۔سوال (۲) سنسکرت مردہ زبان ہے اور اب بھی اس کا فہم مشکل ہے۔اگر اس کے معنی میں اختلاف ہو تو حل کس طرح کریں۔سوال (۳) دید پستک ایسے پراچین (پرانے زمانہ کی بتائی جاتی ہے جس کی کوئی تاریخ محفوظ نہیں جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ وید کی کیا ضرورت تھی ؟ کون سی گمراہی تھی جس کے دور کرنے کے لئے آئی تھی کیونکہ تمہارے خیالات کے مطابق ابتدائے آفرینش سے لوگ مکتی خانہ سے نکلے تھے تو پھر اس کا اثر قوم پر کیا ہوا ؟ پھر ہم کہتے ہیں کہ اس کے نہ اترنے سے کیا نقصان ہونا تھا؟ کیونکہ اگر اتر نے سے فائدہ ثابت نہ ہو تو ہم کہتے ہیں کہ اگر نہ ہوتا تو کوئی نقصان نہ ہوتا۔سوال(۴) جن پر وید نازل ہوا تھا ان کا چال چلن کیسا تھا؟ کوئی تاریخ نہیں جس سے ان کے ماں باپ اور قومیت اور چال چلن معلوم ہو سکے۔سوال (۵) خود ہندوؤں کے ہاں اختلاف ہے کہ کس پر اترے۔سناتن دھرمی بر ہما پر نازل شدہ اور آریہ رشیوں پر نازل شدہ مانتے ہیں۔پھر کہیں چار وید اور کہیں تین وید۔پس جب اصل کتاب میں بھی اختلاف ہے تو وہ ہدایت کیا دے سکتا ہے؟ سوال (۶) وہ الفاظ جن سے وہ رشی کا ثبوت دیتے ہیں مثلاً اگنی۔والیو۔ادت انگرا چار رشیوں کے نام پر جو الفاظ دلالت کرتے ہیں وہ کئی معانی میں مشترک ہیں۔اگنی آگ پر اور پر میشور کا نام اور تیسرے نیوگی کا نام بھی اگنی ہے۔وایو ہوا پر۔انگر پانی پر بھی اور ادت سورج پر بھی بولا جاتا ہے تو آیا یہ