مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 657 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 657

657 محرفہ سے اگر کوئی حوالہ نہ ملے تو یہ مصنف کی غلطی نہیں۔بلکہ عیسائیوں کی ہشیاری کا نتیجہ ہے کہ وہ ہر دس سال کے بعد انجیل کو تبدیل کر دیتے ہیں۔(دیکھو مضمون تحریف بائبل پاکٹ بک ہذا) ۵۔غلام دستگیر قصوری کا مباہلہ مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ غلام دستگیر قصوری نے بددعا کی تھی۔یہ جھوٹ ہے۔اس کے ساتھ کوئی مباہلہ نہ ہوا تھا۔الجواب: - حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انجام آتھم۔روحانی خزائن جلدا اصفحہ ۷ پر جن علماء کو مباہلہ کیلئے مقابل پر بلایا ہے اور اپنی طرف سے ان کے لیے بد دعا کر دی ہے ان میں مولوی غلام دستگیر کا نام بھی ہے۔( انجام آتھم۔روحانی خزائن جلدا اصفحہ ۷۰ ) اس کے بالمقابل ان میں سے جو شخص بھی بددعا کرے گا اس کا مباہلہ حضرت کے ساتھ متفق ہو جائے گا۔چنانچہ مولوی غلام دستگیر قصوری نے بددعا کی۔اللَّهُمَّ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ يَا مَالِكَ الْمُلْكِ جیسا کہ تو نے ایک عالم ربانی حضرت محمد طاہر مؤلف مجمع بحار الانوار کی دعا اور سعی سے اس مہدی کا ذب اور جعلی مسیح کا بیڑا غرق کیا ( جوان کے زمانہ میں پیدا ہوا تھا) و یسا ہی دعا اور التجاء اس فقر قصوری کی ہے جو سچے دل سے تیرے دین متین کی تائید میں حتی الوسع ساعی ہے کہ تو مرزا قادیانی اور اس کے حواریوں کو توبتہ النصوح کی توفیق عطا فرما۔اور اگر یہ مقدر نہیں تو ان کو مورد اس آیت قرآنی کا بنا فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الانعام: (٤٦) إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَبِالْإِجَابَةِ جَدِيرٌ تَبَّا لَهُ وَلَا تُبَاعِهِ۔“ (فتح رحمانی به دفع کید کادیانی لدھیانہ مطبع احمدی ۱۳۱۵ھ مؤلفه غلام دستگیر قصوری صفحہ ۲۷ وصفحہ ۲۸ و نیز حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۵۴)۔مولوی محمد اسمعیل علیگڑھی کی بددعا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۳۴۳ حاشیہ پر لکھا ہے۔مولوی اسمعیل نے اپنے ایک رسالہ میں میری موت کے لئے بد دعا کی تھی پھر بعد اس بددعا کے جلد مر گیا اور اس کی بددعا اُسی پر پڑ گئی۔“ جواب: تم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کیوں یہ حوالہ طلب نہ کیا۔جس سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ تم کو اصل بات کا علم ہے۔بات یہ تھی کہ مولوی اسمعیل علیگڑھی نے ایک کتاب لکھی