مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 651 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 651

651 که كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ مِنَ السَّمَاءِ فِيْكُمْ وَاِمَامُكُمْ مِنْكُمْ۔رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ که بخاری میں ہے کہ كَيْفَ اَنْتُمُ إِذَا نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ۔حالانکہ قطعاً بخاری میں مِنَ السَّمَاءِ کا لفظ نہیں ہے۔(وَهَذَا خَلِيفَةُ اللهِ الْمَهْدِيُّ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب شہادۃ القرآن صفحه ام ایڈیشن اوّل میں جو یہ لکھا ہے کہ یہ حدیث بخاری میں ہے۔اس کے متعلق بھی ہم وہی جواب دیتے ہیں جو حضرت ملاعلی قاری نے امام ابن الربیع کی طرف سے دیا تھا۔وَلَكِنْ قَوْلُ الْبُخَارِي سَهُو قَلَم أَمَّا مِنَ النَّاسِخِ اَوْ مِنَ الْمُصَنَّف (موضوعات بر صفر ۶۴) کہ یہ قول کہ یہ حدیث بخاری میں ہے یا تو سہو کتابت ہے یا سبقت قلم مصنف۔ورنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ازالہ اوہام میں صاف طور پر فرما دیا ہے:۔میں کہتا ہوں کہ مہدی کی خبریں ضعف سے خالی نہیں ہیں اسی وجہ سے امامین حدیث ( بخاری ومسلم۔خادم ) نے ان کو نہیں لیا۔(ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۰۶) گویا بخاری و مسلم میں مہدی کے متعلق احادیث نہیں ہیں اور ظاہر ہے کہ هَذَا خَلِيفَةُ اللَّهِ الْمَهْدِيُّ “ ( آسمان سے آواز آنا کہ یہ خدا کا خلیفہ مہدی ہے ) بہر حال مہدی کے متعلق ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اپنے صاف بیان کے مطابق یہ حدیث بخاری میں نہیں۔ہاں یہ حدیث اسی طرح صحیح ہے جس طرح بخاری کی دوسری احادیث کیونکہ كَذَا ذَكَرَهُ السُّيُوطِئَ وَفِي الزَّوَائِدِ : هذَا أَسْنَادٌ صَحِيحٌ۔رِجَالُهُ ثِقَاتٌ۔وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ فِى الْمُسْتَدْرِكِ وَقَالَ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ۔(ابن ماجه كتاب الفتن باب خروج المهدى ) كه حديث هذَا خَلِيفَةُ اللهِ الْمَهْدِيُّ “ کو امام سیوطی نے بھی ذکر کیا ہے اور زوائد میں ہے کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں اس کو امام حاکم نے مستدرک کتاب التاريــخ بــاب تـذكـــرة الانبياء هبوط عیسی۔۔۔میں درج کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث بخاری و مسلم کی شرائط کے مطابق بھی صحیح ہے۔نیز یہ حدیث ابو نعیم اور تلخیص المتشابه ونج الکرامۃ صفحہ ۳۶ از نواب صدیق حسن خان صاحب مطبع شاہجہانی بھوپال پر درج ہے۔بھلا تم لوگ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر جھوٹ بولنے کا الزام لگا سکتے ہو جو حضرت