مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 640 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 640

640 میں۔پھر اس چیلنج کو کوئی اور منظور نہ کر سکا۔لہذا حضرت کی صداقت ثابت ہوئی۔“ ۷۔محمد حسین بٹالوی کا ایمان حضرت مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ محمد حسین بٹالوی ایمان لائے گا مگر وہ ایمان نہ لایا ؟ (اعجاز احمدی۔روحانی خزائن جلد ۱۹) الجواب نمبر :۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے محمد حسین بٹالوی کو فرعون قرار دیا ہے۔دیکھو براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۶۴ ، ۶۵ ،۶۶ پھر فرماتے ہیں :۔فرعون سے مراد محمد حسین ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک کشف ظاہر کر رہا ہے کہ وہ بالآخر ایمان لائے گا۔مگر مجھے معلوم نہیں کہ وہ ایمان فرعون کی طرح صرف اس قدر ہوگا کہ آمَنْتُ بِالَّذِي آمَنْتُ بِهِ بَنُو إِسْرَائِيلَ یا پرہیز گار لوگوں کی طرح۔واللہ اعلم۔“ (استفتاء۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۳۰ حاشیه ) فرعون کے ایمان لانے کا واقعہ جس کی طرف حضرت اقدس نے محولہ بالہ عبارت میں اشارہ فرمایا ہے۔قرآن مجید سورۃ یونس آیت ۹۱ میں ہے کہ جب فرعون غرق ہونے لگا۔تو اس نے آواز دی کہ أمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِى أَمَنَتْ بِهِ بَنُوا اسْرَاءِ يْلَ وَآنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ (يونس: ٩١) کہ میں ایمان لایا کہ وہی ایک خدا ہے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے اور میں مسلمان ہوں۔اب فرعون کے ایمان لانے کا بجز خدا تعالیٰ کی شہادت کے اور کون انسان گواہ ہے۔بعینہ اسی طرح محمد حسین کے ایمان کا بھی خدا کا الہام گواہ ہے۔اب کوئی آریہ یا عیسائی تم سے فرعون کے ایمان لانے کا ثبوت پوچھے تو جو جواب تم اس کو دو گے وہی جواب ہماری طرف سے سمجھ لو۔جواب نمبر ۲: حضرت اقدس علیہ السلام کی پیشگوئی میں تھا أَنَّ هَذَا الرَّجُلَ يُؤْمِنُ بِايْمَانِی ( تذکره صفحه ۱۹۱ مطبوع ۲۰۰۴ء) که مولوی محمد حسین بٹالوی میرا مومن ہو نا مان لے گا۔چنانچہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی۔کیونکہ مولوی محمد حسین بٹالوی اول المکفرین نے ۱۹۱۲ء میں لالہ دیو کی نندن صاحب مجسٹریٹ درجہ اول وزیر آباد کی عدالت میں مقدمہ نمبر ۱۳۰۰ میں حلفاً بیان کیا کہ میں احمدی جماعت کو 66 مسلمان سمجھتا ہوں۔“ اب بتاؤ حضرت اقدس علیہ السلام کی زندگی میں کسی کو یہ وہم بھی ہوسکتا تھا کہ کسی وقت یہی