مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 598
598 عبدالحکیم مرتد کی پیشگوئی:۔حضرت مسیح موعود نے جب الوصیت“ شائع فرما دی اور اپنا وہ رویا بھی شائع فرما دیا جس میں حضور کی عمر ” دو تین سال بتائی گئی تھی تو اس کے پورے سات مہینے بعد عبد الحکیم مرتد نے ۱۲؍ جولائی ۱۹۰۶ ء کو لکھا:۔سہ سالہ پیشگوئی:۔”مرزا مسرف، کذاب اور عیار ہے۔صادق کے سامنے شریر فنا ہو جائے گا اور اس کی میعاد تین سال بتائی گئی ہے۔“ کانا دجال صفحه ۵۰ و اعلان الحق اتمام الحجہ تکملہ صفه ۳ طبع ثانی مطبع بلالی ٹیم پریس سا ڈھورہ ریاست پٹیالہ ) حضرت مسیح موعود کا جواب اس کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۶ / اگست ۱۹۰۶ء کو اشتہار مشمولہ حقیقۃ الوحی صفحہ ۴۰۹ صفحہ ۴۱۱’ خدا بچے کا حامی ہو۔“ (حقیقۃ الوحی صفحه ۴۰۹ روحانی خزائن جلد۲۲) شائع فرمایا، اور اس میں خدا کا یہ الہام درج کیا۔خدا کے مقبولوں میں قبولیت کے نمونے اور علامتیں ہوتی ہیں۔“ اور وہ سلامتی کے شہزادے کہلاتے ہیں۔ان پر کوئی غالب نہیں آ سکتا۔فرشتوں کی کھینچی ہوئی تلوار تیرے آگے ہے۔پر تو نے وقت کو نہ پہچانا۔نہ دیکھا نہ جانا۔رَبِّ فَرِقْ بَيْنَ صَادِقٍ وَ كَاذِبٍ۔أَنْتَ تَرَى كُلَّ مُصْلِحٍ وَ صَادِقٍ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۱ ) ( یعنی اے رب بچے اور جھوٹے میں فرق کر کے دکھلا دے۔اور تو ہر مصلح اور بچے کو جانتا ہے ) پہلی پیشگوئی منسوخ اور ۴ اما ہمیہ نئی پیشگوئی: عبد الحكيم مرتد شجره خبيثه تھا جو مَا لَهَا مِنْ قَرَارِ کے مطابق اپنی بات پر قائم نہ رہا اور اپنی سہ سالہ پیشگوئی کو بدیں الفاظ منسوخ کرتے ہوئے لکھا: اللہ تعالیٰ نے اس کی شوخیوں اور نافرمانیوں کی سزا میں سہ سالہ میعاد میں سے جواار جولائی ۱۹۰۹ ء کو پوری ہونی تھی دس مہینے اور گیارہ دن کم کر دیئے اور مجھے یکم جولائی ۱۹۰۷ء کو الہا نا فرمایا " مرزا آج سے چودہ ماہ تک یہ سزائے موت ہاویہ میں گرایا جائے گا۔“ (رساله اعلان الحق اتمام الجبه و تکملہ صفحہ 4 طبع ثانی مطبع بلالی سٹیم پریس ساڈھورہ ریاست پٹیالہ مؤلفہ عبدالحکیم مرتد ) 66