مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 564
564 مخالف علماء کی غلط بیانیاں مخالف علماء اس پیشگوئی پر اعتراض کرنے کے لئے ہمیشہ صداقت وانصاف کو بالائے طاق رکھ کر یہ کہا کرتے ہیں کہ مرزا صاحب نے فرمایا تھا کہ محمدی بیگم کے ساتھ میرا نکاح ہو جائیگا، اگر میرا نکاح محمدی بیگم سے نہ ہوا تو میں جھوٹا ہو جاؤں گا اور بد سے بدتر ٹھہروں گا۔چونکہ مرزا صاحب کا نکاح محمدی بیگم سے نہیں ہوا لہذا مرزا صاحب جھوٹے ہیں۔(نعوذ باللہ ) سیہ وہ طریق ہے کہ جس سے وہ اس پیشگوئی کو پیش کر کے عوام کو دھوکا دیتے ہیں۔حالانکہ خدا شاہد ہے کہ یہ سب جھوٹ ہے۔افتراء اور دھوکا ہے۔اگر حضرت مسیح موعود نے اسی طرح پیشگوئی فرمائی ہوتی تو غیر احمدی علماء کا اعتراض درست ہوتا مگر واقعہ یہ ہے کہ مخالف علماء ہمیشہ اصل واقعات کو حذف کر کے بے حد تحریف کے ساتھ پیش کر کے لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔پیشگوئی کی غرض وغایت اس پیشگوئی کے سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اس کی اصل غرض و غایت کو بیان کر دیا جائے۔حضرت مسیح موعود خود تحریر فرماتے ہیں:۔إِنَّ اللَّهَ رَأَى ابْنَاءَ عَمِّي، وَ غَيْرَهُمْ مِنْ شُعُوبِ أَبِي وَ أُقِي الْمَغْمُورِينَ فِي الْمُهْلِكَاتِ، وَالْمُسْتَغْرِقِيْنَ فِى السَّيِّئَاتِ مِنَ الرُّسُومِ الْقَبِيحَةِ وَالْعَقَائِدِ الْبَاطِلَةِ وَ الْبِدْعَاتِ۔وَرَآهُمُ مِنْقَادِينَ لِجَذَبَاتِ النَّفْسِ وَاسْتِيْفَاءِ الشَّهَوَاتِ، وَالْمُنْكِرِينَ لِوُجُودِ اللَّهِ وَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ “ ( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۶۶) کہ خدا تعالیٰ نے میرے چچیرے بھائیوں اور دوسرے رشتہ داروں۔۔۔( احمد بیگ وغیرہ) کو مہلک خیالات و اعمال میں مبتلاء اور رسوم قبیحہ ، عقائد باطلہ اور بدعات میں مستغرق پایا، اور ان کو دیکھا کہ وہ اپنے نفسانی جذبات کے لحاظ سے پیروانِ جذبات و شہوات نفسانیہ ہیں۔اور نیز یہ کہ وہ وجود خداوندی کے منکر اور فسادی ہیں۔“ اس کے آگے یہاں تک فرمایا۔وَكَانُوا أَشَدُّ كُفْرًا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَالْمُنْكِرِينَ لِقَضَاءِ اللَّهِ وَ قَدْرِهِ وَ مِنَ الدَّهْرِييْنَ۔(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۶۷ ) کہ وہ لوگ خدا اور رسول کے پکے منکر اور قضا و قدر کے نہ ماننے والے بلکہ دہریہ تھے۔