مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 543
543 آخر جولائی ۱۸۹۹ء میں ہمارے ایک نہایت مخلص دوست یعنی ڈاکٹر محمد بوڑے خاں اسسٹنٹ سرجن ایک نا گہانی موت سے قصور میں گزر گئے۔اول بے ہوش رہے پھر ایک دفعہ غشی طاری ہو گئی۔پھر اس ناپائدار دنیا سے کوچ کیا اور ان کی مت اور اس الہام میں صرف ہیں ۲۰ بائیں ۲ دن کا فرق تھا۔“ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۲۳ ۲۲۴ و نزول مسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۶۰۹) ۴۔موت ۱۳ ماہ حال کو۔ایک دم میں دم رخصت ہوا پیٹ پھٹ گیا سوال: کس کا؟ جواب:۔یہ الہام ۵ شعبان ۱۳۲۴ ھ کو ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : ” مجھ کو ۳۰ / جولائی ۱۹۰۶ء میں اور بعد اس کے اور کئی تاریخوں میں وحی الہی کے ذریعہ سے بتلایا گیا کہ ایک شخص اس جماعت میں سے ایک دم میں دُنیا سے رخصت ہو جائے گا اور پیٹ پھٹ جائے گا اور شعبان کے مہینہ میں وہ فوت ہوگا۔چنانچہ اس پیشگوئی کے مطابق شعبان ۱۳۲۴ھ میں میاں صاحب نور مہاجر جو صاحبزادہ مولوی عبد اللطیف صاحب کی جماعت میں سے تھا ایک دفعہ ایک دم میں پیٹ پھٹنے کے ساتھ مر گیا۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۴۳۵) ۵ ایلی اوس جواب : ایلی“ کا ترجمہ ہے ” اے خدا !“ اور اوس“ کا ترجمہ ہے انعام۔عطیہ المنجد میں ہے:۔اسَ أَوْسًا وَإِيَاسًا : اَعْطَى عَوَّضَ۔اَلاَوُسُ : اَلْعَطِيَّةُ (المنجد زیر لفظ اس ) کہ اس۔اوسا کے معنے ہیں۔اس نے انعام دیا۔معاوضہ دیا۔اوس“ کے معنے ہیں عطیہ “ اور یہی معنى الفَرَائِدُ الدُّرِّيَّةُ زیر لفظ اس میں بھی مذکور ہیں۔پس ایلی اوس“ کے معنے ہوں گے۔اے میرے خدا! مجھ پر انعام کر۔مجھے اجر دے۔- هُوَشَعُنَا نَعْسًا جواب: الف : هُوَ شَعْنَا کے معنے ہیں " کرم کر کے نجات دے۔“ 66 اے خداوند میں منت کرتا ہوں کہ نجات بخشے۔“ (دیکھوز بور ۱۱۸/۲۵) ب۔انجیل مطبوعہ ۱۹۲۸ء میں ہے۔ابن داؤد کو هُوَ شَعْنَا“ اور اس آیت میں هُوَ شَعْنَا