مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 542 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 542

542 ہے اور ہزار برس ایک دن کے برابر۔خداوند اپنے وعدہ میں دیر نہیں کرتا۔“ (پطرس ۳/۸) ا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے بتایا کہ دنیا کی عمر سات ہزار سال ہے اور سات ہزار سال کے بعد دنیا پر قیامت آ جائے گی۔چنانچہ حج الکرامه از نواب صدیق حسن خان صاحب مطبع شاہجہانی بھوپال صفحہ ۳۸ پر لکھا ہے :۔ور بعض روایات آمده که عمر دنیا ہمفت ہزار سال است۔پس بس۔چنانچہ حکیم تر مندی در نوادرالاصول در حدیث طویل۔باسناد خود تا ابو ہریرہ روایت کرده که فرمود رسول خدا صلح۔۔۔۔۔مدت دنیا از روز یکه مخلوق شده تا آن روز که فتاشود بماند و آں ہفت ہزار سال است۔۔۔۔۔وانس بن مالک گفته که فرمود رسول خدا صلعم عمر دنیا که هفت هزار سال است۔اخرجه ابن عساكر في تاريخه و نیز وی مرفوعا از انس روایت کرده که عمر دنیا هفت روز است۔لیکن بطریق صحیح از ابن عباس آمده که دنیا هفت روز است و هر روز هزار سال “ حج الکرامه از نواب صدیق حسن خان صاحب مطبع شاہجہانی بھوپال صفحہ ۳۸۔۳۹ فصل سوم در بیان عمر د نیا ) ۲۔خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس الہام کی تشریح بہ تفصیل بیان فرمائی ہے۔چنانچہ اس الہام کے متعلق حضرت اقدس فرماتے ہیں:۔اور دنیا کی عمر بھی ایک ہفتہ بتلائی گئی ہے۔اس جگہ ہفتہ سے مراد سات ہزار سال ہیں۔ایک دن ہزار سال کے برابر ہوتا ہے۔جیسا کہ قرآن شریف میں آیا ہے۔اِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ (الحج: ۴۸ ) ( بدر ۲۸ فروری ۱۹۰۷ء) ۳۔دنیا کی عمر سات ہزار سال کے متعلق تفصیلی بحث دیکھ تحفہ گولڑو یہ برا ہی احمد یہ حصہ پنجم۔" پہلے بیہوشی پھر فشی پھر موت" بے معنی الہام ہے جواب: - حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود فرماتے ہیں:۔۳۰ جون ۱۸۹۹ء میں مجھے یہ الہام ہوا۔پہلے بیہوشی ، پھر غشی ، پھر موت ،ساتھ ہی اسکے یہ تفہیم ہوئی کہ یہ الہام ایک مخلص دوست کی نسبت ہے جس کی موت سے ہمیں رنج پہنچے گا۔چنانچہ اپنی جماعت کے بہت سے لوگوں کو یہ الہام سنایا گیا اور الحکم ۳۰ / جون ۱۸۹۹ء میں درج ہو کر شائع کیا گیا پھر