مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 503
503 وہ پکڑتا ہے۔پاؤں بن جاتا ہوں جن سے وہ چلتا ہے۔“ (بخاری کتاب الرقاق باب التواضع) ۳۔نیز تعطیر الانام فی تعبیر المنام مؤلفہ علامہ سید عبدالغنی النابلسی مطبوعہ مصر میں جو تعبیر خواب کی بہترین کتاب ہے، لکھا ہے:۔مَنْ رَأَى فِى الْمَنَامِ كَأَنَّهُ صَارَ الْحَقَّ سُبْحَانَهُ تَعَالَى اهْتَدَى إِلَى الصِّرَاطِ المُسْتَقِيم۔صفحہ ۹۔کہ جو شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ خدا بن گیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ عنقریب خدا تعالیٰ اس کو ہدایت کی منزل مقصود تک پہنچائے گا۔یہ حوالہ تعطیر الا نام کے نسخہ مطبوعہ مطبع حجازی قاہرہ کے صفحہ ۹ پر ہے) ۱۲۔زمین اور آسمان کو بنایا جواب نمبرا :۔یہ بھی مندرجہ بالا کشف ہی کا حصہ ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسی خواب کے ضمن میں لکھا ہے کہ میں نے خواب ہی میں زمین و آسمان بنایا اور اس کی تعبیر بھی حضور نے اپنی کتاب آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ ۵۶۶ پر اس خواب کو نقل فرما کر یہ تحریر کی ہے۔إِنَّ هَذَا الْخَلْقَ الَّذِى رَأَيْتُهُ إِشَارَةً إِلى تَائِيدَاتٍ سَمَاوِيَّةٍ وَ أَرْضِيَّةٍ “ کہ یہ زمین و آسمان جو میں نے خواب میں دیکھے ہیں۔یہ تو اشارہ ہے اس امر کی طرف کہ آسمانی اور زمینی تائیدات میرے ساتھ ہوں گی۔نمبر ۲:۔پھر آپ اپنی کتاب چشمہ مسیحی صفحہ ۳۵ حاشیہ پر تحریر فرماتے ہیں:۔ایک دفعہ کشفی رنگ میں میں نے دیکھا کہ میں نے نئی زمین اور نیا آسمان پیدا کیا۔اور پھر میں نے کہا کہ آؤ اب انسان کو پیدا کر یں اس پر نادان مولویوں نے شور مچایا کہ دیکھو اب اس شخص نے خدائی کا دعویٰ کیا حالانکہ اس کشف سے یہ مطلب تھا کہ خدا میرے ہاتھ پر ایک ایسی تبدیلی پیدا کرے گا کہ گویا آسمان اور زمین نئے ہو جائیں گے۔اور حقیقی انسان پیدا ہوں گے۔چشم مسیحی۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۷۶،۳۷۵ حاشیه ) نمبر ۳: پھر فرمایا : ” خدا نے ارادہ کیا کہ وہ نئی زمین اور نیا آسمان بناوے۔وہ کیا ہے نیا آسمان؟ اور کیا ہے نئی زمین ؟ نئی زمین وہ پاک دل ہیں جن کو خدا اپنے ہاتھ سے تیار کر رہا ہے جو خدا سے ظاہر ہوئے اور خدا اُن سے ظاہر ہوگا۔اور نیا آسمان وہ نشان ہیں جو اس کے بندے کے ہاتھ سے اُسی