مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 490 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 490

490 حصہ دوم صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر غیر احمدی علماء کے اعتراضات کے جوابات الہامات پر اعتراضات ا أَنْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْكَ۔جواب:۔الف۔حضرت مسیح موعود نے اس کو استعارہ قرار دیا ہے۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه۸۹ حاشیه " تَفْسِيرُ الْقَوْلِ بِمَا لَا يَرْضَى بِهِ قَائِلُهُ “ درست نہیں ہوتی۔ب۔عربی زبان میں یہ محاورہ اتحاد ومحبت کے معنوں میں مستعمل ہے۔قرآن میں ہے من شَرِبَ مِنْهُ فَلَيْسَ مِنّى (البقرة : ۲۵۰) یعنی جو اس نہر میں سے پانی پئے گا وہ مجھ سے نہیں اور فَسَن تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنّى (ابراهیم : ۳۷) یعنی جو میری پیروی کرے گا وہ مجھ سے ہوگا۔ج۔حدیث شریف میں بھی ہے۔(۱) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کو فرمایا أَنْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْكَ (مشكوة المصابيح كتاب المناقب والفضائل باب مناقب على الفصل الاول صفحه ۴۲۸ و بخاری کتاب الصلح باب كَيْفَ يُكْتَبُ هَذَا ) (۲) اشعری قبیلہ کو فرمایا هُمُ مِنّى وَاَنَا مِنْهُمُ ( بخاری کتاب المغازی باب قدوم الاشعريين قصه عمان والبحرين - وترمذی ابواب المناقب باب في ثقيف و بنى حنيفة وبخارى كتاب المظالم باب شرکت فی الطعام) یعنی وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے۔(۳) حدیث میں ہے:۔اَنَا مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَالْمُؤْمِنُونَ مِنِّي فَمَنْ أَذَى مُؤْمِنًا فَقَدْ أَذَانِي وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ أَذَى اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ (فردوس الاخبار دیلمی صفحه الباب الف راوی حضرت عبدالله بن جراد ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں خدائے عزب وجبلت سے ہوں اور مومن مجھ سے