مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 489 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 489

489 اصولی اعتراضات کے جوابات بھی اس باب اوّل کے آخر میں درج ہیں۔باب دوم : پیشگوئیوں پر اعتراضات کے جوابات اس میں پیشگوئیوں پر بحث ہے۔مثلاً محمدی بیگم، ثناء اللہ عبدالحکیم، اپنی عمر کے متعلق ، منظور محمد صاحب کے ہاں بیٹا ہونا، عبداللہ انتم ،ایمان بٹالوی ، قادیان میں طاعون محمد حسین بٹالوی کی ذلت اور نافلۃ لک والی پیشگوئی۔باب سوم :۔حضرت صاحب کی تحریرات پر اعتراضات اور ان کے جوابات۔اس باب میں تمام وہ اعتراضات درج ہیں جن کا تعلق حضرت صاحب کی تحریرات کے ساتھ ہے۔مثلاً شعر کہنا۔تحریرات میں صحت حوالجات جھوٹ کا الزام۔براہین احمدیہ کا روپیہ یا وعدہ خلافی۔سخت کلامی و تناقضات۔بعض ایسے امور کا آپ کی تحریرات میں ہونا جس کو مخالفین خلاف قدرت و عقل قرار دیتے ہیں۔مثلاً بکرے کا دودھ دینا وغیرہ۔سو اس باب میں تمام ایسے اعتراضات کا جواب ہے۔خصوصاً غلط حوالوں، جھوٹ اور تناقضات، جہاد، انگریز کی خوشامد کے الزامات یا تو ہین فاطمه و حسین و مریم یا دعوئی فضیلت بر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وغیرہ الزامات کا جواب اسی باب میں ہے۔باب چہارم: حضرت اقدس کی ذات پر اعتراضات کے جواب۔اس باب میں ان اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے جن کا تعلق حضرت اقدس کی ذات یا جسم کے ساتھ ہے۔مثلاً آپ کا نام ابن مریم نہ ہونا۔جائے نزول، آپ پر کفر کا فتویٰ لگنا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں دفن نہ ہونا، بیمار ہونا،کسر صلیب، صاحب شریعت نہ ہونا کسی کا شاگرد ہونا، حج نہ کرنا، الزام مراق، ملازمت مخالفین کے لئے بددعا کرنا، ادویہ کا استعمال۔سوان اعتراضات پر بحث اسی باب چہارم میں ہے اگر آپ اس تقسیم کو ذہن نشین کرلیں تو آپ کو عند الضرورت حسب خواہش مضمون تلاش کرنے میں بہت آسانی رہے گی۔خادم