مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 475 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 475

475 کرنے کا کوئی فائدہ نہیں رہتا۔پس اس پیشگوئی کا مصداق وہی ہے جس کے نام کا ضروری حصہ احمد ہے۔صفاتی نام نہیں بلکہ ذاتی نام (علم) ہے۔بیشک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک صفاتی نام ”احمد“ بھی ہے مگر یہ آپ کا تعلق انسانوں سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ سے ہے جس کو کوئی انسان خود بخود نہیں دیکھ سکتا۔کیونکہ ”احمد“ کے معنی ہیں ”سب سے زیادہ تعریف کرنے والا۔اور محمد کے معنی ہیں ”سب سے زیادہ تعریف کیا گیا۔گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چونکہ خدا تعالیٰ کی سب سے زیادہ حمد اور تعریف کرنے والے ہیں۔اس لئے آپ صفاتی طور پر احمد ہیں لیکن دنیا کے ساتھ آپ کا تعلق محمدیت کا ہے۔پس ایک عیسائی کے لئے آپ کی شان احمدیت کو سمجھ کر اس پر ایمان لانا ممکن نہیں ہے۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانوں کے محمد ہیں اور احمد اللہ تعالیٰ کے ہیں۔نوٹ:۔بعض روایات میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام حضور کے والدین نے یا حضور کے دادا نے بوقت پیدائش احمد رکھا تھا مگر ان تمام روایات کے متعلق یا درکھنا چاہیے کہ یہ سب موضوع روایات ہیں۔ان میں سے اکثر واقدی کی ہیں۔جو جھوٹی حدیثیں گھڑنے والوں کا استاد ہونے کی وجہ سے رئیس الوضا عین“ کہلاتا ہے۔چنانچہ ان روایات کے متعلق حضرت امام محمد شوکانی لکھتے ہیں : - وَمِنْهَا أَحَادِيتُ الَّتِى تُرُواى فِى تَسْمِيَّةِ أَحْمَدَ لَا يُثْبَتُ مِنْهَا شَيْءٌ۔(فوائد المجموعه فى احاديث الموضوعه للشوکانی صفحه ۱۴۶/۱۰۸) یعنی بعض وہ روایات ہیں جن میں یہ ذکر آتا ہے کہ حضور کا نام احمد رکھا گیا تھا لیکن ان روایات سے کچھ بھی ثابت نہیں ہوتا۔چھٹی وجہ : یہ ہے کہ لفظ محمد کے معنے ہیں کہ سب سے زیادہ تعریف کیا گیا۔“ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ”محمد“ ہونے کا یہ تقاضا ہے کہ کوئی شخص آپ کا ”احمد“ ( سب سے زیادہ تعریف کرنے والا) ہو۔گویا خود لفظ ”محمد“ میں یہ پیشگوئی ہے کہ کوئی انسان دنیا میں احمد ہو کر آئے گا۔جو اس نبی عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے زیادہ تعریف کرے گا۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم صفاتی طور پر ”احمد مانتے ہیں لیکن یہ تعلق آپ کا خدا سے ہے مگر یہ پیشگوئی (اسمةَ أَحْمَدُ والی ) عیسائیوں پر اتمام حجت کے لئے بیان کی گئی ہے اور عیسائی اس تعلق کو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا سے ہے جان یامان نہیں سکتے۔لہذا ضروری ہے کہ اس پیشگوئی کا وہی مصداق ہو جو ظاہری