مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 467 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 467

467 ابْنُ حَجَرٍ۔(حج الکرامه از نواب صدیق حسن خان صاحب صفحه ۱۳۳ طبع شاہجہانی بھوپال ) کہ استادانِ حدیث کا اس حدیث کی صحت پر اتفاق ہے۔ان میں سے حاکم نے مستدرک میں بیہقی نے مدخل میں اس کو لکھا ہے اور متاخرین میں سے جن لوگوں نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے ان میں حافظ ابن حجر عسقلانی بھی ہیں۔(ب) هذا الْحَدِيثُ اتَّفَقَ الْحُفَّاظُ عَلَى الصَّحِيحِ مِنْهُمُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرِكِ وَالْبَيْهَقِيُّ فِى الْمَدْخَل۔“ (مرقاة الصعود شرح ابن داؤد زير حديث هذا) یعنی استادان حدیث کا اس حدیث کی صحت پر اتفاق ہے۔جن میں سے امام حاکم نے مستدرک میں اور بیہقی نے مدخل میں اس حدیث کی صحت کا اقرار کیا ہے۔( ج ) علامہ سیوطی اپنے رسالہ ” تنبیہ میں لکھتے ہیں:۔اتَّفَقَ الْحُفَّاظُ عَلَى صِحْتِه۔که تمام محدثین اس حدیث کی صحت پر متفق ہیں نیز اپنی کتاب جامع الصغیر جلد اصفحہ ہے باب الالف میں بھی اس کو صحیح قرار دیا ہے۔(د) حج الکرامه از نواب صدیق حسن خان صاحب مطبع شاہجہانی بھوپال میں لکھا ہے:۔چنانچه در حدیث مشہور آمده است إِنَّ اللهَ يَبْعَثُ لِهذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلَّ مِائَةِ سَنَةِ الخِ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ۔الْحَاكِمُ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي الْمَعْرِفَةِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ کہ مشہور حدیث میں ہے کہ ہر صدی کے سر پر اللہ تعالیٰ مسجد دمبعوث کیا کرے گا۔اس حدیث کو ابوداؤد اور امام حاکم اور بیہقی نے معرفہ میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔( 0 ) یہ حدیث ابوداؤد میں ہے جو صحاح ستہ میں سے ہے۔ضروری نوٹ: بعض غیر احمدی دوست جب عاجز آجاتے ہیں تو کہہ دیا کرتے ہیں کہ مجدد کے لئے دعوی کرنا ضروری نہیں۔اس لئے ممکن ہے کہ اس صدی کا مجدددنیا میں موجود ہو ( رشید احمد گنگوہی وغیرہ) مگر اس نے دعوئی نہ کیا ہو۔کیا کسی پہلے مجدد نے بھی دعوی مجددیت کیا ہے؟ اس کے جواب میں یا درکھنا چاہیے کہ:۔ا۔تمام گزشتہ مجددین کی جملہ تحریرات ہمارے پاس محفوظ نہیں ہیں تا کہ ہم ہر ایک کا دعویٰ ان کی اپنی زبانی دکھا سکیں۔ہاں جن مجددین کی بعض تحریرات محفوظ ہیں ان میں سے تین کا دعویٰ درج کیا جاتا ہے۔ا۔حضرت امام ربانی مجددالف ثانی تحریر فرماتے ہیں:۔