مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 433
433 پس خدا تعالیٰ نے یہی دلیل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کی دی ہے کہ دیکھو جب ہمارا قانون جاری وساری ہے اور تم کو بھی مسلّم ہے کہ جھوٹا نبی تباہ و بر با دو ہلاک کیا جاتا ہے تو پھر اگر یہ نبی جھوٹا ہوتا اور الہام جھوٹا بنا کر میری طرف منسوب کرتا تو یقینا ہلاک ہو جاتا۔پس اس کا ۲۳ سال کی مہلت پانا اور اس عرصہ میں اس کا ہلاک نہ کیا جانا صریح طور پر اس کی صداقت کو ثابت کرتا ہے۔باقی رہا سورۃ الانعام: ۹۴ کی آیت وَلَوْ تَرى إِذِ الظَّلِمُونَ فِي غَمَرَاتِ الخ پیش کر کے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ افتراء علی اللہ کرنے والوں کو اس جہان میں سزا نہیں ملے گی۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تمہاری عربی زبان سے ناواقفیت کی دلیل ہے۔عربی میں لفظ ”موت“ میں ”قتل“ اور ” تو فی“ دونوں شامل ہوتے ہیں اور موت کے لفظ سے یہ سمجھنا کہ مفتری قتل نہیں ہو سکتا یا اس کا قتل ہونا یا ہلاک ہونا ضروری نہیں۔باطل ہے۔ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے ہماری تائید اور بھی واضح الفاظ میں فرما دی ہے۔وَاِن كَادُوا لَيَفْتِتُوْنَكَ عَنِ الَّذِى أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ لِتَفَتَرِى عَلَيْنَا غَيْرَةً إِذَا لَّا ذَقْتُكَ ضِعْفَ الْحَيُوةِ وَضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ عَلَيْنَا نَصِيرًا (بنی اسرائیل: ۷۴ تا ۷۶ ) یعنی کا فر تجھے اس وحی سے جو ہم نے تجھ پر نازل کی برگشتہ کرنے کی کوشش میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ تو ہم پر افتراء کر کے کوئی اور وحی بنالے۔اور اگر تو ایسا کرے تو وہ تجھ کو اپنا دوست بنالیں۔اگر ہم نے تجھ کو ثابت قدم نہ بنایا ہوتا تو تو ان کے داؤ میں آجاتا ، لیکن اس صورت میں ہم تجھے دنیا و آخرت میں دگنا عذاب چکھاتے اور کوئی شخص بھی تجھے ہم سے نہ بچا سکتا۔(ترجمہ کا آخری حصہ تو مؤلف محمدیہ پاکٹ بک کو بھی مسلم ہے دیکھو صفحہ ۳۰۲ ایڈیشن دوم طبع ۱۹۵۰ء) دیکھو اس آیت میں بھی صاف الفاظ میں بتا دیا کہ اگر نبی اپنے پاس سے کوئی وحی بنا تا تو اسی دنیا میں عذاب الہی میں مبتلا کیا جاتا علاوہ اگلے جہان کے عذاب کے۔یہ کہنا کہ یہ آیت بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خاص ہے۔خوش فہمی ہے کیونکہ اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اور کوئی دوسرانبی کفار کے کہنے پر لگ کر اپنے پاس سے وحی بنا لیتا اور افتراء علی اللہ کرتا تو خدا اسے کوئی عذاب نہ دیتا لیکن نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کرتے تو ان پر عذاب نازل کرتا گر ہمیں مکتب است و ایں ملاں کا ر طفلاں تمام خواهد شد !