مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 418 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 418

418 الْبَالِغَةُ عَلَى مَنْ دُونَ السَّمَاءِ وَفَوْقَ الْأَرْضِ “ ( كافي كتاب الحجة از حضرت جعفر صادق باب ۵۳ ) کہ ہم ( ائمہ) ایک ایسی معصوم جماعت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سب لوگوں کو ہماری فرمانبرداری کرنے اور ہماری نافرمانی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ہم حجت بالغہ ہیں ان پر جو آسمان کے نیچے اور زمین کے اوپر ہیں۔(۴) حدیث مجددین میں ہے کہ "إِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِيْنَهَا “ (ابوداود کتاب الملاحم باب مَا يُذْكَرُ فِي قَرْنِ الْمِائَةِ - نيز مشکوة كتاب العلم الفصل الثاني حديث نمبر ۵۰) اس کی تفصیل دیکھو دلائل صداقت مسیح موعوڈ پندرہویں دلیل ) ۵۔حدیث میں ہے۔مَنْ لَمْ يَعْرِفْ اِمَامَ زَمَانِهِ فَقَدْ مَاتَ مِيْتَةَ الْجَاهِلِيَّةِ۔رَوَاهُ أبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ فِي مَسْنَدِهِ وَ أَبُو نَعِيمٍ فِى حُلْيَةٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ۔(کنز العمال جلد ۳ صفحه ۲۲۰ کتاب القیامہ نمبر ۵۴-۳۸۸۵۳) نوٹ :۔یہ حدیث اہلِ شیعہ کے ہاں بھی مسلم ہے۔(ملاحظہ ہو کلینی صفحه ۹۶ صفحہ ۱۹۰) یعنی جو شخص اپنے زمانہ کے امام کو شناخت نہ کرے وہ جاہلیت کی موت مرے گا۔“ ۶۔امام مہدی کے بارہ میں ابو دائود کتاب الملاحم باب خروج دجال قبل يوم القيامة کی حدیث میں ہے کہ إِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَاعْرِفُوهُ، یعنی جب تم امام مہدی کا زمانہ پاؤ تو تمہیں چاہیے کہ اسے شناخت کرو اور ایک دوسری روایت میں ہے۔فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَبَايِعُوهُ وَلَوْحَبُوا عَلَى التَّلْجِ فَإِنَّهُ خَلِيْفَةُ اللَّهِ الْمَهْدِيُّ (ابن ماجہ کتاب الفتن باب خروج المهدی) یعنی جب تم امام مہدی کا زمانہ پاؤ تو اس کی بیعت کرو خواہ تمہیں برف پر سے گھٹنوں کے بل ہی اس کے پاس جانا پڑے کیونکہ وہ خلیفہ اللہ ہے۔۷۔شیعوں کے بارے میں حضرت مجددالف ثانی اور حضرت غوث الاعظم جیلانی کے فتاویٰ کفر کی تفصیل ملاحظہ ہو مضمون بعنوان "حر به تکفیر ( آخری حصہ پاکٹ بک هذا)