مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 384 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 384

384 کیا يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ کا لفظ موجود نہیں جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی ساری وحی پر ایمان لانا ضروری قرار دیا گیا ہے اور اس "ما أُنْزِلَ إِلَيْكَ “ ( قرآن مجید ) میں متعدد مقامات پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے امتیوں اور غلاموں پر وحی الہی اور ملائکہ کے نزول کا ذکر موجود ہے اور بعد میں آنے والے امتی نبیوں کی بعثت کی خبر دے کر ان پر ایمان لانے کی تلقین کی گئی ہے ( جن کی کسی قدر تفصیل دلائل امکان نبوت از روئے قرآن مجید میں دی گئی ہے وہاں سے ملاحظہ ہوں لیکن بطور مزید مثال ایک آیت درج ہے۔إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا ( حم سجدہ: ۳۱) کہ وہ مومن جو اسلامی توحید پر استقامت اختیار کریں گے ان پر فرشتے یہ پیغام لے کر نازل ہوں گے کہ کوئی خوف نہ کرو اور مت حزیں ہواور ہم تم کو جنت کی بشارت دیتے ہیں۔ہم تمہارے اس دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی دوست ہیں۔یہ آیت اس امر کے اثبات کے لئے نص قطعی ہے کہ قرآن مجید اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بچے متبعین پر اسی دنیا میں ملائکہ کا نزول ہوتا ہے۔چنانچہ۔تفسیر بیضاوی جلد ۲ صفحه ۲۶۷ مطبع احمدی دہلوی و تفسیر قادری المعروف به تفسیر حسینی جلد ۲ صفحه ۳۸ مترجم اردو پر اسی آیت کی تفسیر میں لکھا ہے کہ مومنوں پر اسی دنیا میں الہام الہی کے نزول کا اس آیت میں وعدہ دیا گیا ہے۔(۲) پھر اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے:۔رَفِيعُ الدَّرَجَتِ ذُو الْعَرْشِ يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ لِيُنْذِرَ يَوْمَ التَّلاقِ (المومن : (۱۶) اس کا ترجمہ تفسیر قادری سے نقل کیا جاتا ہے:۔”وہ ہے بلند کرنے والا در جے۔خداوند عرش ہے ڈالتا ہے روح کو اپنے حکم سے یا بھیجتا ہے جبرئیل کو جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے یعنی جسے چاہتا ہے مرتبہ نبوت عطا فرماتا ہے تا کہ ڈراوے وہ جس پر وحی آئے لوگوں کو ملاقات کے دن سے۔(تفسیر حسینی مترجم اردو جلد ۲ صفحہ ۳۶۰) اس آیت میں ”تلقی مضارع کا صیغہ ہے جو مستقبل کے زمانہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔پس اس مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ میں بھی آئندہ وحی اور نبوت کا اجراء بیان کیا گیا ہے۔پس جو شخص يُؤْمِنُونَ يمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ کا مصداق ہے وہ طبعی طور پر اس وحی پر ایمان لاتا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی