مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 383
383 ہوگئی تھی ؟ پس اس کے یہ معنے ہیں کہ میں نے تم کو پوری پوری نعمت دی ہے اس آیت کا ترجمہ تفسیر حسینی میں مندرجہ ذیل درج ہے:۔اور پوری کرے گا اپنی نعمت کہ نبوت ہے تجھ پر اور اولاد یعقوب پر یعنی تیرے بھائیوں پر ایک قول کے بموجب انہیں پیغمبر کہتے ہیں یا یعقوب علیہ السلام کی نسل پر کہ اس میں انبیاء علیہم السلام پیدا کرے گا ( تفسیر حسینی جلد اصفحه ۴۸۵ مترجم اردو تفسیر سورۃ یوسف ع۱) پس ا تمام نبوت ”بر امت محمدیہ کے معنی یہ ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ امت محمدیہ میں سے نبی پیدا کرے گا جس طرح آل یعقوب پر ا تمام نعمت سے مرادان میں نبی پیدا کرنا تھی۔تیسری آیت: - وَمَا اَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ (سباء: ۲۹) چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام دنیا کے رسول ہیں لہذا اب کوئی نبی نہیں آ سکتا۔الجواب: - حضرت موسیٰ علیہ السلام تمام بنی اسرائیل کی طرف رسول تھے۔کیا ان کے بعد بنی اسرائیل ہی کے لئے حضرت داؤد سلیمان اور حضرت عیسیٰ علیہم السلام نبی ہو کر نہیں آئے ؟ پس آنحضرت صلعم چونکہ تمام دنیا کی طرف رسول ہیں (ب) آپ کے بعد جو رسول آپ کی اتباع میں آئے گا وہ بھی تمام دنیا کی طرف ہوگا۔۲۔قرآن مجید تمام دنیا کے لئے شریعت ہے پس جو نبی قرآن کی اشاعت کے لئے آئے گا وہ بھی ساری دنیا ہی کی طرف آئے گا۔۔حضرت عیسی علیہ السلام جو بقول غیر احمدی آئیں گے وہ کن لوگوں کی طرف آئیں گے؟ چوتھی آیت: - وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء : ۱۰۸) چونکہ انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام دنیا کے لئے رحمت ہو کر آئے ہیں اس لئے اب کسی نبی کے لئے گنجائش نہیں۔الجواب :۔تیسری دلیل کا جواب پڑھو۔پانچویں آیت: - يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف: ۱۵۸) الجواب :۔تیسری دلیل پڑھو چھٹی آیت: - يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِن قَبْلِكَ (البقرة: ۵) بتاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی وحی نازل نہ ہوگی۔الجواب :۔(۱) اول تو عدم ذکر سے عدم هی لازم نہیں آتا لیکن ذرا غور تو کرو کہ اسی آیت میں