مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page iv of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page iv

بسم اللہ الرحمن الرحیم دیباچه (از مؤلف) میرے جسم کا ذرہ ذرہ جذبات تشکر سے معمور ہو کر اس مالک حقیقی کے حضور سجدہ کناں ہے کہ اس نے میری کمزوری اور بے بضاعتی کے باوجود محض اپنے فضل سے مجھے ”پاکٹ بک کے چھٹے ایڈیشن کی تکمیل کی توفیق عطا فرمائی۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ اَوَّلًا وَّاخِرًا۔هُوَ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ - پچھلے سال ۲۰ دسمبر ۱۵۱ء کو میرے والد ذی مرتبت حضرت ملک برکت علی رضی اللہ عنہ کی اچانک وفات کے المناک صدمہ کے باعث میری ذاتی ذمہ داریوں اور مصروفیتوں میں بے حد اضافہ ہو گیا لیکن پاکٹ بک کے کلیہ نایاب ہونے کے باعث بزرگان واحباب کی طرف سے متواتر فرمائش تھی کہ نیا ایڈیشن جلد سے جلد شائع کیا جائے۔ادھر سالِ رواں کے دوران احراری فتنہ میں بعض ایسے نئے اعتراضات اٹھائے گئے جن کا جواب پاکٹ بک میں درج ہونا ضروری تھا۔اس وجہ سے نئے ایڈیشن میں مضامین کا معتد بہ اضافہ ناگزیز ہو گیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی خوف تھا کہ مضامین کے بڑھ جانے سے حجم بہت بڑھ جائے گا۔جو موجودہ سائز اور نام دونوں کی تبدیلی کا مقتضی ہو گا۔اس مشکل کا حل اس طریق سے کیا گیا کہ سابق ایڈیشن کے مقابلہ میں اس ایڈیشن کے مسطر میں چار سطروں کا اضافہ کر دیا گیا۔اس طریق سے موجودہ حجم میں ۲۴۰ صفحات کا نیا مضمون شامل کیا جا سکا۔انگریز کی خوشامد تنسیخ جہاد، خود کاشتہ پودا کے الزامات اور بعض دوسرے اعتراضات کے جوابات میں نئے مضامین شامل کئے گئے ہیں۔قلت وقت کے باعث پر وف خاکسار نہیں دیکھ سکا۔سابق ایڈیشن کی طرح اس ایڈیشن کے بھی پروف اور اعراب کی درستی اور انڈیکس کی تیاری کا کام بتمام و کمال برادرم مکرم مولانامحمد اسمعیل صاحب فاضل دیا لگڑھی مبلغ سلسلہ نے بکمال مہربانی سرانجام دیا۔جس کے لئے میں تہ دل سے ان کا