مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 336 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 336

336 تم رسول کی وفات کے بعد اس کی بیویوں سے شادی کرو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اللہ کے رسول تھے۔حضور صلعم جب فوت ہوئے آپ کی بیویوں کے ساتھ کسی نے شادی نہ کی۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد حضور کی ازواج مطہرات بھی فوت ہو گئیں۔اب اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سلسلہ نبوت بند ہو گیا ہے۔تو نہ کوئی نبی آئے گا اور نہ اس کی وفات کے بعد اس کی بیویاں زندہ رہیں گی اور نہ ان کے نکاح کا سوال ہی زیر بحث آئے گا۔تو اب اگر اس آیت کو قرآن مجید سے نکال دیا جائے تو کون سا نقص لازم آتا ہے؟ اور اس آیت کی موجودگی میں ہمیں کیا فائدہ پہنچتا ہے؟ لیکن چونکہ قرآن مجید قیامت کے لئے شریعت ہے اور اس کا ایک ایک لفظ قیامت تک واجب العمل اور ضروری ہے اس لئے ماننا پڑتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا سلسلہ جاری ہے اور قیامت تک کے انبیاء کے ازواج مطہرات ان کی وفات کے بعد بیوگی کی حالت میں ہی رہیں گی۔نوٹ :۔یہ آیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خاص نہیں بلکہ عام ہے کیونکہ اس میں الرَّسُولُ يَا النَّبِيُّ“ کا لفظ نہیں کہ خاص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مراد ہوں بلکہ یہاں رَسُولَ اللهِ" کا لفظ ہے جو عام ہے یعنی اس میں ہر رسول داخل ہے۔لہذا دھوکہ سے بچنا چاہیے۔لفظ رَسُولَ اللہ قرآن مجید میں دوسرے انبیاء کے لئے بھی استعمال ہوا ہے۔(دیکھو الصف: ۲) آٹھویں آیت:۔وَلَقَدْ جَاءَكُمْ يُوْسُفُ مِنْ قَبْلُ بِالْبَيِّنَتِ فَمَا زِلْتُمْ فِي شَكٍّ مِمَّا جَاءَكُمْ بِهِ حَتَّى إِذَا هَلَكَ قُلْتُمْ لَنْ يَبْعَثَ اللهُ مِنْ بَعْدِهِ رَسُولًا كَذَلِكَ يُضِلُّ اللهُ مَنْ هُوَ مُسْرِفُ مُّرْتَابُ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِى أيتِ اللهِ بِغَيْرِ سلطن آتُهُمْ الخ (المؤمن: ۳۵، ۳۶) کہ اس سے قبل تمہارے پاس حضرت یوسف علیہ السلام کھلے کھلے نشان لے کر آئے۔مگر تم ان کی تعلیم میں شک کرتے رہے۔یہاں تک کہ جب وہ فوت ہو گئے تم کہنے لگ گئے کہ اب خدا تعالیٰ ان کے بعد کوئی نبی نہیں بھیجے گا۔اسی طرح سے خدا تعالی گمراہ قرار دیتا ہے ان لوگوں کو جو حد سے بڑھ جاتے ہیں اور ( خدا کی آیات میں شک کرتے ہیں۔وہ لوگ آیات الہی میں جھگڑا کرتے ہیں بغیر اس