مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 324 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 324

324 پیروی میں نبوت ملے گی۔تو اس سے یہ ماننا لازم آئے گا کہ نبوت ایک کسی چیز ہے۔حالانکہ نبوت موہبت الہی ہے نہ کہ کہی۔اور نبی تو ماں کے پیٹ سے ہی نبی پیدا ہوتا ہے۔جواب:۔اس کا جواب یہ ہے کہ بیشک نبوت وہی ہے لیکن قرآن مجید سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی موہبت نازل نہیں ہوتی جب تک کہ انسان کی طرف سے بعض اعمال ایسے سرزد نہ ہوئے ہوں جو اس موہبت کے لئے جاذب بن جائیں۔چنانچہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ الذُّكُورَ (الشوری: ۵۰ ) کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے اس کو لڑکیاں موہبت کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے لڑکے موہت کرتا ہے۔دوسری جگہ فرمایا وَهَبْنَا لَةَ إِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ وكلا (مریم: ۵۰) کہ ہم نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اسحاق اور یعقوب موہبت کئے۔ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ اولاد موہبت ہے لیکن کیا اولاد کے حصول کے لئے کسی انسانی عمل کی ضرورت نہیں ؟ بیشک نبوت کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور پیروی اور اطاعت اور اعمال صالحہ شرط ہیں لیکن اعمال صالحہ بھی تو خدا تعالیٰ کی طرف سے توفیق کے بغیر بجالائے نہیں جاسکتے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔وہ نعمت بخشی ہے کہ جو میری کوشش سے نہیں بلکہ شکم مادر میں ہی مجھے عطا کی گئی ہے۔“ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۷ ) اعمال صالحہ کا صادر ہونا خدا تعالیٰ کی توفیق پر موقوف ہے۔“ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۶۷ حاشیه ) عورتیں کیوں نبی نہیں بنتیں؟ بعض غیر احمدی وَمَنْ يُطِعِ الله (النساء:۷۰) والی آیت و نیز صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ (الفاتحه: ۷) والی آیت پر ( جب یہ امکان نبوت کی تائید میں پیش کی جائے ) یہ اعتراض کیا کرتے ہیں کہ اگر نبوت کا ملنا اطاعت نبوی پر موقوف ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ عورتوں میں سے کسی کو نبوت نہیں ملتی حالانکہ اطاعت نبوی تو عورتیں بھی کرتی ہیں۔اسی طرح صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِ کی دعا اگر حصول نبوت کو مستلزم ہے تو یہ دعا تو عورتیں بھی کرتی ہیں۔پھر کیا وجہ ہے کہ عورتیں نبی نہیں بنتیں ؟ تو اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ یہ اعتراض محض آیات مذکورہ بالا پر غور نہ کرنے کے نتیجہ میں پیدا ہوا ہے حالانکہ اس کا جواب بھی ان آیات میں موجود ہے اور وہ یہ کہ