مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 262
ساتویں آسمان پر ہیں۔262 اگر حضرت عیسی بجسد عنصری زندہ آسمان پر ہیں تو کیا باقی سارے انبیاء کو بھی اسی جسم سے زندہ ماننے کے لئے تیار ہو؟ جب نہیں اور ہر گز نہیں تو اکیلے حضرت عیسی کی کیا خصوصیت ہے کہ آپ سب سے نرالے زندہ ہیں؟ و۔اختلاف حليتين آنحضرت نے پہلے مسیح کا حلیہ فَلَمَّا عِيسَى فَأَحْمَرُ جَعْدٌ۔( بخاری کتاب احادیث الانبیا ءباب قول الله تعالى هل اتاک حدیث موسیٰ ) ترجمہ:۔سرخ رنگ، گھنگریالے بال اور مسیح قاتل دجال کا حلیہ : فَإِذَا رَجُلٌ آدَمُ كَاَحْسَنِ مَا يُرى مِنْ أُدْمِ الرِّجَالِ تَضْرِبُ لِمَّتُهُ بَيْنَ مَنكَبَيْهِ رَجِلُ الشَّعُرِ - ( بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب قول الله تعالى هل اتاک حدیث موسیٰ) ترجمہ: یعنی ایسا آدمی جو گندم گوں آدمیوں میں سے خوبصورت تر ، اس کے بال اس کے کندھوں پر پڑتے ہیں اور وہ سیدھے بالوں والا ہے۔ایک آدمی کے دو حلیے نہیں ہو سکتے۔پس ثابت ہوا کہ یہ دوالگ الگ آدمی ہیں۔مسیح ناصری اور مسیح موعود۔66 پس پہلا سیح فوت ہو چکا ہے اور آنے والا صحیح اسی امت میں سے ہے جیسا کہ اِمَامُكُمُ مِنكُم “ سے ثابت ہے۔۱۰۔(الف) أَوْحَى اللَّهُ تَعَالَى إِلَى عِيسَى أَنْ يَا عِيسَى انْتَقِلُ مِنْ مَكَانٍ إِلَى مَكَانٍ لِئَلَّا تُعْرَفَ فَتُؤْذَى۔(کنز العمال كتاب الاخلاق من قسم الاقوال ۶۸۴۹) ترجمہ: اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی کی طرف وحی کی کہ اے عیسی ! تو ایک جگہ سے دوسری جگہ چلا جا۔تا ایسا نہ ہو کہ تو پہچانا جائے اور تجھے تکلیف دی جائے۔(ب) (عَنْ جَابِرٍ كَانَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يُسِيحُ فَإِذَا أَمْسَى يَأْكُلُ بَقْلَ الصَّحْرَاءِ وَ شَرِبَ مَاءَ الْقَرَاحِ - (کنز العمال كتاب الاخلاق من قسم الاقوال ۶۸۴۹) ترجمہ :۔حضرت عیسی بن مریم زمین کی سیاحت کیا کرتے تھے اور جنگل کی سبزیاں اور چشموں کا صاف پانی پیا کرتے تھے۔