مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 263 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 263

263 وفات مسیح پر اقوال ائمہ سلف سے استنباط ا۔امام بخاری (بخاری كتاب التفسير سورة مائدة باب مَا جَعَلَ اللهُ مِنْ بَحِيرَةٍ وَّلَا سَائِبَةٍ وَّلَا وَصِيْلَةٍ وَّلَا حَامٍ - مصری صفحہ (۹) نے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی والی مفصل حدیث اور حضرت ابوبکر کا خطبہ اور حضرت ابن عباس کے معنے مسمینگ کو اپنی صحیح میں درج فرما کر اپنا عقیدہ دربارہ وفات مسیح وضاحت سے بیان کر دیا۔۔امام مالک کے متعلق صاف لکھا ہے۔قَالَ مَالِكَ مَاتَ (مجمع البحار الانوار زي لفظ حکم جلد اوّل) یعنی حضرت امام مالک نے فرمایا کہ حضرت عیسی فوت ہو گئے ہیں۔(البيان والتحصیل از ابوالولید ابن رشد قرطبی صفحه ۴۴۸ مطبوعه مصر ) نیز لکھا ہے۔فِي الْعُتُبِيَةِ قَالَ مَالِكٌ مَاتَ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ - اكمال الاكمال شرح مسلم جلد ا صفحه ۲۶۵)۔امام ابوحنیفہ کا امام مالک پرا نکار ثابت نہیں۔۴۔صاحبین حضرت امام ابو یوسف ومحمد اور حضرت احمد بن حنبل اور امام شافعی نے اس مسئلہ میں سکوت اختیار کر کے بتا دیا کہ ہم اس مسئلہ میں امام مالک اور امام ابو حنیفہ کے ساتھ ہیں۔۵ - جلالین معہ کما لین صفحہ ۱۰۹ مطبع مجتبائی کے حاشیہ بین السطور پر ہے وَ تَمَسَّكَ ابْنُ حَزْمٍ بِظَاهِرِ الْآيَةِ وَقَالَ بِمَوْتِه امام ابن حزم نے آیت انِي مُتَوَفِّيكَ والی آیت کو ظاہر پرمحمول کر کے حضرت عیسی کے فوت ہو جانے کے عقیدہ کو بیان کیا اور وفات کے قائل ہوئے۔- عبدالحق صاحب محدث دہلوی اپنے رسالہ مَا ثَبَتَ بِالسُّنَّةِ صفحه ۴۹ و صفحه ۱۸ اپر فرماتے ہیں کہ حضرت عیسی ۱۲۵ برس تک زندہ رہے۔(قَدْ عَاشَ عِیسَی خَمْسًا وَ عِشْرِينَ سَنَةٍ وَ مِائَةٌ)۔ے۔نواب صدیق حسن خان صاحب نے ترجمان القرآن جلد ۲ صفحہ ۵۱۳ پر لکھا ہے کہ سب انبیاء جو نبی کریم سے پہلے مر چکے ہیں اور مسیح کی عمر ۱۲۰ برس تھی ( نیز عمر مسیح ۱۲۰ سال کے لئے دیکھو حجج الكرامة صفح ۴۲۸) ۸۔حافظ لکھو کے والے لکھتے ہیں یعنی جو یں پیغمبر گزرے زندہ رہیا نہ کوئی تفسیر محمدی صفحه ۳۲۰ زیر آیت و ما محمد الا رسول۔۔۔۔۔۔