مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 247 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 247

247 انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ (آل عمران: ۱۴۵) ترجمہ: آنحضرت صرف ایک رسول ہیں آپ سے پہلے کے سب رسول فوت ہو چکے ہیں۔پس اگر یہ مر جائے یا قتل کیا جائے تو تم اپنی ایڑیوں پر پھر جاؤ گے۔استدلال :۔اس آیت میں آنحضرت سے پہلے تمام رسولوں کی نسبت گزر جانے کی خبر دی ہے اور گزر جانے کے طریق صرف دو قرار دیئے ہیں، موت اور قتل۔یعنی بعض بذریعہ موت طبعی گزرے اور بعض بذریعہ قتل۔اگر کوئی تیسری صورت گزرنے کی ہوتی تو اس کا بھی آیت میں ذکر ہوتا۔مثلاً آسمان پر زندہ اٹھائے جانے کی صورت جو سیح کے متعلق خیال کی جاتی ہے۔چنانچہ اس کی تائید تفسیروں کے ان حوالجات سے بھی ہوتی ہے جو زیر عنوان ” خلا کے معنے تفسیر میں درج ہیں۔(دیکھ صفحہ۲۴۹) اس آیت میں صاف لکھا ہے کہ آنحضرت سے پہلے سب رسول گزر چکے ہیں یعنی فوت ہو چکے ہیں جن میں حضرت عیسی بھی شامل ہیں بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ چونکہ آیت مَا المسيح ابن مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (المائدة: 21 ) میں سے بظاہر سی باہر رہ جاتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کی وفات کا با تخصیص ذکر فرمانے کے لئے یہ آیت نازل فرمائی۔غیر احمدی عذرات کا جواب مصنف محمدیہ پاکٹ بک نے اس ضمن میں صفحہ ۵۷۷،۵۷۶ پر جو تر جمہ حضرت مسیح موعود اور حضرت خلیفہ اول کا جنگ مقدس، شہادۃ القرآن اور فصل الخطاب کے حوالہ سے دیا ہے کہ کئی رسول یا ”بہت سے رسول“۔یہ غیر احمدیوں کے چنداں مفید طلب نہیں ہوسکتا کیونکہ اس ترجمہ سے باقی رسولوں کی نفی نہیں ہوتی۔البتہ اگر چند رسول یا بعض رسول ہوتا تو کوئی بات بھی تھی ورنہ جس قدر رسول آنحضرت سے قبل گزر چکے تھے۔اس میں کیا شک ہے کہ وہ کئی اور بہت سے تھے۔غیر احمدی :۔قرآن مجید میں آتا ہے قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمُ المَثلتُ (الرعد: ۷ ) اس سے پہلے بہت سے عذاب گزر چکے ہیں۔کیا یہاں خلا کے معنے موت ہیں؟ محمدیہ پاکٹ بک صفحہ ۶۰۹ ناشر المکتبۃ السلفیہ شیش محل روڈ لا ہور ) جواب:۔ہمارا دعویٰ تو یہ ہے کہ خلا کا لفظ بصیغۂ ماضی جب انسانوں کے متعلق استعمال ہو تو ہمیشہ وفات یافتہ انسانوں ہی کے متعلق آتا ہے مگر کیا تمہاری پیش کردہ آیت میں مثــلـت (الرعد: ۷ ) (عذاب) ذی روح ہے؟