مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 246 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 246

246 بہت بعد میں آتی ہے اس لیے اللہ تعالیٰ نے افئِدَةَ (دل) کو سب سے پیچھے رکھا ہے۔”دل، عقل کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔جیسا کہ قرآن مجید میں ہے۔لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا (الاعراف: ۱۸۰) که ان کے دل ہیں مگر ان دلوں سے یہ سمجھتے نہیں۔پس آیت قرآنی میں حد درجہ ایمان افروز ترتیب ہے اس طرح وَ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَ قُوْلُوْا حِظَةٌ (البقرة : ۵۹) میں بھی ہر دو مقامات پر عدم ترتیب نہیں کیونکہ حِصّہ کہنا دروازے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی ہر دو مقامات میں بیان ہوا ہے یعنی دروازے میں داخل ہونا اور حِصّہ کہنا قرآن مجید کی دونوں آیات وَ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَ قَوْلُوا حِظَ اور قُولُوا حِظَةٌ وَ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا میں بیک وقت وقوع میں آنا بیان ہوا ہے۔پس اس میں بھی تقدیم تاخیر کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔پس حق اور سچ بات یہی ہے کہ انسان کے کلام میں تو واہ عالیہ اگر بغیر صحیح ترتیب کے مستعمل ہو تو ممکن ہے مگر اللہ تعالیٰ کا کلام بغیر ترتیب کے نہیں ہوسکتا۔تعجب ہے کہ حیات مسیح کے باطل عقیدہ نے تم کو قرآن مجید کے مرتب اور مسلسل کتاب ہونے کا بھی منکر بنا دیا ہے۔سچ ہے خشت اول چوں نہد معمار کج تا ثریا می رود دیوار کج تیسری دلیل : مَا المَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ وَأُمَّهُ صِدِّيقَةً كَانَا يَأْكُنِ الطَّعَامَ (المائدة: ۷۲) ترجمہ: نہیں مسیح ابن مریم مگر ایک رسول البتہ آپ سے پہلے رسول سب فوت ہو چکے اور آپ کی والدہ راستباز تھی۔وہ دونوں ماں بیٹا کھانا کھایا کرتے تھے۔استدلال : اللہ تعالیٰ نے عیسی اور مریم کے ترک طعام کو ایک جگہ بیان فرما کر ظاہر کر دیا کہ دونوں کے یکساں واقعات ہیں۔اب مریم کے ترک طعام کی وجہ موت مسلم ہے تو ماننا پڑے گا کہ حضرت مسیح کے ترک طعام کی بھی یہی وجہ تھی کیونکہ گانا یا كان الطعام ماضی استمراری ہے۔گویا اب نہیں کھاتے لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا جَعَلَتْهُمْ جَسَدَ الَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوا خَلِدِينَ (الانبياء: 9) یعنی ان (انبیاء) کو ہم نے ایسا جسم نہیں بنایا جو کھانا نہ کھاتا ہو یا ہمیشہ رہنے والا ہو۔حدیث میں بھی آنحضرت فرماتے ہیں وَلَا مُسْتَغْنِى عَنْهُ رَبَّنَا (بخارى كتاب الاطعمة باب ما يقول اذا فرغ من طعامه ) اے ہمارے رب ہمارے لئے اس سے استغناء نہیں ہوسکتا۔پس بشر بصورت زندگی تو محتاج طعام ہے پس میچ کا احتیاج سے سوائے موت کے بری ہونا کیونکر ممکن ہے؟ چوتھی دلیل: - وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَأَبِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ