مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 218 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 218

218 الْمُؤْمِنِينَ حَرَمًا وَهُوَ الْكُوفَةُ۔( مجالس المومنین مجلس اول صفحہ ۳۶) ۳۔کوفہ وہ زمین ہے جس نے حضرت علیؓ کی محبت ابتدائے آفرینش سے قبول کی تھی۔(جلاء العیون ترجمہ اردو جلد اباب ۱۳ فصل ۲ بیان اخبار شهادت حیدر کرار صفحه ۲۲۷) ۴۔اہل کوفہ سلیمان بن خر دختراعی کے گھر جمع ہوئے تو ان کو مخاطب کر کے سلیمان بن خرد نے کہا اَنْتُمْ شِيعَتُهُ وَشِيْعَةُ ابيه۔(ناسخ التواریخ جلد ۶ کتاب نمبر ۲ صفحہ ۱۳۰) کہ اے اہل کوفہ تم امام حسین اور ان کے باپ حضرت علی کے شیعہ ہو۔اہل کوفہ کا خط حضرت امام حسین کے نام جب حضرت امام حسین نے یزید کی بیعت سے انکار کر دیا تو پہلے مکہ کی طرف ہجرت کرنے کا ارادہ فرمایا۔(جلاء العیون مترجم اردو مطبوع لکھنؤ جلد ۲ باب ۵ فصل نمبر ۱۲ صفحه ۴۲۶ ) مگر شیعان اہل کوفہ کی طرف سے مندرجہ ذیل عریضہ حضرت امام حسین کو پہنچا :۔بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔ی عریضہ شیعوں اور فدایوں اور مخلصوں کی طرف سے بخدمت امام حسین بن علی بن ابی طالب ہے۔اما بعد ، بہت جلد آپ اپنے دوستوں، ہوا خواہوں کے پاس تشریف لائیے کہ جمیع مردمانِ ولایت منتظر قدوم میمنت لزوم ہیں اور بغیر آپ کے دوسرے شخص کی طرف لوگوں کو رغبت نہیں ہے البتہ بہ تقبیل تمام ہم مشتاقوں پاس تشریف لائیے۔“ (جلاء العیون جلد ۲ باب ۵ فصل نمبر ۱۳ مترجم اردو صفحه ۴۳۱) اہل کوفہ کی طرف سے دعوت کے ۱۲ ہزار خطوط حضرت امام حسین کو ملے تھے۔ناسخ التواریخ جلد ۶ کتاب ۲ صفحه ۱۳۱) حضرت امام حسین کا جواب بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ یہ خط حسین بن علی کا مومنوں ،مسلمانوں ،شیعوں کی طرف ہے امابعد! بہت سے قاصدوں اور خطوط بیشمار آنے کے بعد جو تم نے مجھے خط ہانی وسعید کے ہاتھ بھیجا مجھے پہنچا میں تمہارے سب خطوط کے مضامین سے مطلع ہوا۔۔۔۔واضح ہو کہ میں بالفعل تمہارے پاس اپنے برادر و پسر عم ومحل اعتماد مسلم بن عقیل کو بھیجتا ہوں۔اگر مسلم مجھے لکھیں کہ جو کچھ تم نے مجھے خطوط میں لکھا ہے بمشورہ عقلا و دانایان و اشراف و بزرگان قوم لکھا ہے اس وقت میں انشاء اللہ بہت جلد تمہارے