مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 217
217 کوئی عورت ایسی نہیں جس سے آپ نے متعہ کیا ہو باوجود یکہ آپ کو تعد دازدواج کی دوسرے مسلمانوں سے زیادہ ضرورت تھی۔پس آپ کا متعہ نہ کرنا اس امر کی دلیل ہے کہ متعدہ مستحسن امر نہیں۔۔تاریخ سے ثابت ہے کہ حضرت علی نے متعد دنکاح کئے ہیں مگر کسی معتبر کتاب سے ثابت نہیں کہ آپ نے کوئی متعہ کیا ہو۔اگر کیا ہے تو عورت کا نام ، متعہ اور مہر وغیرہ پوری کیفیت کے ساتھ بیان کیجئے۔۔ہمارے نزدیک ائمہ اثناعشرہ میں سے کسی نے متعہ نہیں کیا اور ہم کسی مشتبہ مہم یا عمومی روایت کے قائل نہیں۔ہم اس وقت ائمہ کے متعہ کو تسلیم کریں گے جبکہ شیعہ بالیقین کسی امام یا امام کی اولا د کو متعہ کی اولا د قرار دیں گے۔۱۰۔جو ماحصل زنا کا ہے اور جو نقائص زنا میں ہیں وہی متعہ کی صورت میں پیدا ہوتے ہیں شیعہ جو نقص زنا میں نکالیں گے اگر غور کیا جائے تو وہی نقص متعہ میں بھی پایا جاوے گا۔پس بحث مباحثہ میں شیعوں سے نقائص زنا پوچھنے چاہئیں پھر جب چھان بین کی جاوے گی تو لاز م وہی نقائص متعہ میں بھی ثابت ہوں گے۔ا۔ممنوعہ کی کوئی عدت شریعت میں نہیں لہذا اختلاط نسل کا خطرہ ہے۔عدت خاوند کے طلاق دینے یا مرجانے کی وجہ سے ہوتی ہے مگر متعہ میں نہ خاوند مرتا ہے اور نہ وہ طلاق ہی دیتا ہے۔اس لئے اس کی کوئی شرعی عدت نہیں اور جب عدت نہیں تو معلوم ہوا کہ متعہ جائز نکاحوں میں سے کوئی نکاح نہیں ہے۔قاتلین حضرت امام حسین کون تھے؟ اہل کوفہ پکے شیعہ تھے :۔ا۔وبالجملہ اہل تشیع اہل کوفہ حاجت با قامت دلیل ندارد۔وشنی بودن کوفی الاصل خلاف اصل محتاج بدلیل است - ( مجالس المومنین مجلس اول صفحه ۳۵ مطبوعہ ایران ) یعنی اہل کوفہ کا شیعہ ہونا محتاج دلیل نہیں بلکہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے۔ہاں کسی کو فی الاصل کوشنی قرار دینے کے لئے دلیل کی ضرورت ہے۔۲۔مجالس المومنین میں حضرت امام جعفر صادق سے روایت ہے: أَلَا إِنَّ لِلَّهِ حَرَمًا وَهُوَ مَكَةُ وَالاإِنَّ لِرَسُولِ اللهِ حَرَماً وَهُوَ الْمَدِينَةُ وَالا إِنَّ لَا مِيْرٍ