مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 216 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 216

216 أَنْ يُنْكِحَ الْمُحْصَنَتِ (النساء : ۲۲) اس کے بعد فرمایا ذلِكَ لِمَنْ خَشِيَ الْعَنَتَ مِنْكُمُ (النساء: ۲۶) یعنی لونڈی کو بیوی بنانا زنا سے بچنے کے لئے ہم نے جائز قرار دیا۔ورنہ اَن تَصْبِرُوا خَيْرٌ لكُم (النساء : ۲۲) اس سے معلوم ہوا کہ نکاح کی مشکلات کا حل متعہ نہیں ہے بلکہ لونڈیوں کو بیوی بنانا ہے۔اب ہم غور کرتے ہیں کہ آیا میعادی نکاح عقلاً قابل عمل درآمد ہے یا کہ نہیں۔غور کے بعد ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس میں بہت سے نقائص ہیں اور وہ یہ ہیں :۔ا۔جو وفاداری خدا تعالیٰ نے عورت اور مرد کی طبیعت میں پیدا کی ہے وہ اس فعل سے مفقود ہو جائے گی۔۲۔شریعت کہتی ہے کہ اَبْغَضُ الْحَلَالِ عِندَ اللهِ الطَّلَاقُ (سنن ابی داؤد کتاب الطلاق باب كراهية الطلاق ) یعنی کو طلاق اپنے موقع پر جائز ہے مگر یہ سخت تکلیف دہ واقعہ ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ شریعت مرد و عورت کے تعلق کے بعد جدائی کو نا پسند کرتی ہے حالانکہ متعہ میں پہلے ہی سے جدائی کی شرط کر لی جاتی ہے پس معلوم ہوا کہ متعہ عقلاً جائز نہیں ہے۔۳۔تیسر انقص یہ ہے کہ قرآن کریم نے عدت کی صرف دوصورتیں رکھی ہیں۔مطلقہ کی اور متوفى عنها زوجها کی۔تیسری کوئی عدت اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بیان نہیں فرمائی۔اس سے معلوم ہوا کہ متعہ والی جدائی کی کوئی صورت ہی نہیں ہے اور جب کوئی صورت نہ ہوئی تو یہی متعہ کے نا جائز ہونے کی دلیل ہے۔۴۔متعہ میں اختلاط نسل کا ڈر ہے۔۵۔ایک شخص ایک عورت سے سفر میں تین دن کے لئے متعہ کرتا ہے اور تین دن کے بعد اپنے ملک میں واپس چلا جاتا ہے ممکن ہے کہ وہ عورت حاملہ ہوگئی ہو۔ایسی صورت میں اولاد کے ضائع ہونے کا ڈر ہے۔۶۔جو دلیل نیوگ کے خلاف پیش کی جاتی ہے کہ اگر یہ فطرت صحیحہ کے مطابق ہوتا تو اس کا اعلان ہوتا۔کیونکہ ہر شخص یہ کہتا ہے کہ میں نکاح کے نتیجہ میں ہوں۔یہی دلیل بعینہ متعہ کے خلاف پیش کی جاسکتی ہے کہ اس ملک میں لاکھوں شیعہ ہیں مگر کوئی یہ نہیں کہتا کہ میں متعہ کے نتیجہ میں ہوں اور نہ یہ کبھی کسی سے سنا ہے کہ میں اپنی لڑکی کا متعہ کرانا چاہتا ہوں۔پس معلوم ہوا کہ متعہ فطرت صحیحہ کے خلاف ہے۔ے۔آنحضرت نے گیارہ نکاح کئے۔دوست اور دشمن آپ کی بیویوں کے نام جانتے ہیں مگر