مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 138
138 ۱۲۔مکذب انبیاء قرآن مجید مسیح تمام پہلے انبیاء کا مصدق تھا اور اپنے بعد بھی انبیاء کی آمد کا مبشر تھا۔ومبشرا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِى اسْمُةَ أَحْمَدُ (الصف: مگر انجیلی یسوع تمام انبیاء کو چور اور ڈا کو کہتا تھا اور بعد میں آنے والوں کو جھوٹا کہتا تھا:۔جتنے مجھ سے پہلے آئے سب چور اور ڈاکو ہیں۔“ ( یوحنا ۱۰/۸) اور بہت سے جھوٹے نبی اٹھ کھڑے ہوں گے۔متی ۲۴/۱۱۔پس قرآن کا مسیح، موجودہ انجیل والا یسوع نہیں ہو سکتا۔فَافَهَمُوا أَيُّهَا الْعَاقِلُونَ الطَّالِبُونَ لِلْحَقِّ۔شراب: (۱) یسوع نے سب سے پہلے جو معجزہ دکھا یا وہ شراب بنانا تھا۔(یوحنا۴/۴۶٫۲/۹،۷) ۲۔پھر کہا۔نئی سے نئی مشکوں میں بھرنی چاہیے۔(لوقا ۵/۳ )۔پولوس کہتا ہے: ” تھوڑی سی شراب پی لیا کر۔( تیم تھیں ۵/۲۳) بھائی اور بہنیں :۔اس کے بھائی اس کے پاس آئے۔( لوقا ۸/۱۹ ومرقس ۱۳۱ ۳ و یوحنا۷/۵ ) اس کی بہنیں۔(متی ۱۳/۵۶،۵۵) دلائل فضلیت مسیح بمقابلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جواب عیسائی پادری غیر احمدیوں کے عیسائیت نواز عقائد کو پیش کر کے مسلمانوں کو حلقہ عیسائیت میں پھنساتے چلے جاتے ہیں اور اسی غرض سے ایک رسالہ بنام حقائق قرآن“ بھی انہوں نے شائع کر رکھا ہے۔غیر احمدیوں کے عقائد پر تو بے شک اس رسالہ کے مندرجہ اعتراضات وارد ہو سکتے ہیں مگر خدا کے فضل سے جماعت احمدیہ کے سامنے ان مزعومہ دلائل کی کچھ حقیقت نہیں۔چند چیدہ اعتراضات کے جوابات درج کئے جاتے ہیں۔دلیل نمبر1:۔حضرت مسیح کا معجزانہ طور پر پیدا ہونا الجواب نمبر :۔بے شک قرآن مجید سے ثابت ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام بغیر باپ کے پیدا ہوئے اور ہماراس پر ایمان ہے مگر بغیر باپ کے پیدا ہونے والے کو باپ کے پیدا ہونے والے پر فضیلت دینا غلطی ہے۔قرآن مجید نے خود اس کا جواب دیا ہے: اِنَّ مَثَلَ عِیسٰی عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ (آل عمران : ۲۰) کہ عیسی کی مثال آدم کی ہے۔اب آدم تو بغیر ماں اور باپ کے پیدا ہوئے عیسائی بھی آپ کو مانتے