مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 116
116 صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر عیسائیوں کے اعتراضات پہلا اعتراض: مسیح ناصری نے آسمان سے آنا تھا۔مرزا صاحب مسیح کیسے ہو سکتے ہیں؟ الجواب نمبر :۔یہ کہنا کہ مسیح ناصری خود آئے گا غلط ہے۔خود مسیح نے کہہ دیا ہے کہ میں اب واپس دنیا میں نہیں آؤں گا بلکہ جو کوئی آئے گا ”میرے نام پر آئے گا۔دیکھو یوحنا ۱۶/۱۰۔” میں باپ کے پاس جاتا ہوں اور تم مجھے پھر نہ دیکھو گے۔متی ۲۳/۳۹ میں ہے۔اب سے مجھے پھر ہرگز نہ دیکھو گے جب تک نہ کہو گے کہ مبارک وہ جو خداوند کے نام پر آتا ہے۔‘ (متی ۲۳/۳۹) جواب نمبر ۲:۔جس طرح یوحنا ایلیاہ ہوسکتا ہے۔حضرت مرزا صاحب بھی مسیح ہو سکتے ہیں۔توریت میں ہے :۔ایلیاہ رتھ سمیت آسمان پر چڑھ گیا۔‘ (۲۔سلاطین ۲/۱۱) پھر لکھا ہے:۔ایلیاہ دوبارہ دنیا میں آئے گا۔(ملا کی ۴/۵) مگر وہ آسمان سے نازل نہ ہوا۔یسوع نے یوحنا کو جو پیدا ہوا تھا ”ایلیاہ“ قرار دیا۔(متی ۱۱/۱۴) اسی طرح آج تم کہتے ہو کہ مسیح آسمان سیآئے گا۔جواب نمبر ۳:۔انجیل سے ثابت ہے کہ مسیح موعود پیدا ہوگا۔چنانچہ لکھا ہے کہ جب ابنِ آدم (یسوع) نئی پیدائش میں اپنے جلال کے تخت پر بیٹھے گا۔(متی ۱۹/۲۸) دوسرا اعتراض: مسیح تو جلال کے ساتھ آسمان سے اترے گا اور سب لوگ اس پر ایمان لے آویں گے۔الجواب:۔غلط ہے۔(الف) لیسوع نے تو صاف کہا ہے : ”لیکن میں تم سے کہتا ہوں کہ ایلیاہ تو آچکا۔انہوں نے اس کو نہ پہچانا بلکہ جو چاہا اس کے ساتھ کیا۔اسی طرح ابن آدم بھی ان کے ہاتھ سے دُکھ اٹھائے گا۔(متی ۱۷/۱۲) گویا جس طرح انہوں نے ایلیاہ کو جو آنے والا تھا یوحنا“ کی شکل میں نہ پہچانا اور اس کی تکذیب کی۔اسی طرح مسیح موعود کی بھی تکذیب کریں گے اور وہی پرانا اعتراض پیش کریں گے کہ اس نے آسمان سے نازل ہونا تھا۔(ب) پھر یسوع کہتا ہے :۔کہ خدا کی بادشاہت ظاہری طور پر نہ آئے گی۔(لوقا ۱۷/۲۰)