مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 114
114 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہزاروں پیشین گوئیاں پوری ہوئیں۔تفصیل دیکھو مضمون حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں مشمولہ کتاب ہذا۔گیارہویں دلیل:۔یسوع نے جھوٹے اور بچے نبی میں امتیاز یہ بتایا ہے:۔درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے۔“ ( متی ۱۶ تا ۷/۲۰ ولو قا ۴۴ ، ۶/۴۵ و متی ۳۳/ ۱۲ و یوحنا ۱۶ تا ۱۵/۲۷) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کی عملی حالت دیکھو۔بارھویں دلیل:۔” پیادوں نے جواب دیا کہ انسان نے کبھی ایسا کلام نہیں کیا جیسا کہ یہ انسان کرتا ہے۔“ ( یوحنا ۷۱۴۶) گویا مسیح کا بے مثل کلام مسیح کے منجانب اللہ ہونے کی دلیل تھی اور یہی دلیل قرآن مجید نے اپنی صداقت کی پیش کی ہے: لَبِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَى أنْ يَأْتُوْا بِمِثْلِ هَذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظهيرا (بنی اسرائیل : ۸۹) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔ا۔میں قرآن شریف کے معجزہ کے ظل پر عربی بلاغت فصاحت کا نشان دیا گیا ہوں۔کوئی نہیں کہ جو اس کا مقابلہ کر سکے۔(ضرورۃ الامام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۹۶ ) ۲ اعجاز احمدی لکھ کر دس ہزاری انعام شائع فرمایا۔لکھا کہ ”خدا تعالیٰ اُن کی قلموں کو توڑ دے گا اور اُن کے دلوں کو نبی کر دے گا۔“ (اعجاز احمدی۔روحانی خزائن جلد 9 اصفر ۱۳۴۸) ۳۔اعجاز ا مسیح “ وغیرہ سے خدا کے قول سے قول بشر کیونکر برابر ہو وہاں قدرت یہاں درماندگی فرق نمایاں ہے تیرھویں دلیل:۔نبی ہی غالب آتے ہیں۔میں نے یہ باتیں تم سے اس لیے کہیں کہ تم مجھ میں اطمینان پاؤ۔دنیا میں مصیبت اٹھاتے ہولیکن خاطر جمع رکھو میں دنیا پر غالب آیا ہوں۔“ ( یوحنا۱۶/۳۳) نیز۔یوحنا ۵/۴۔قرآن مجید میں بھی ہے۔كَتَبَ اللهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي (المجادلة: ۲۲) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔